پاکستان

کالعدم لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ

shiitenews banned talbanپاکستان کے ایک انگلش روزنامے ”ایکسپریس ٹریبیون ” میں شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے خلاف ملک بھر میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ وفاق نے تمام صوبوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کالعدم ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کی تمام تر حرکات پر پابندی عائد کر دی جائے اور ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ کالعدم

لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تمام دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے ۔
کالعدم دہشت گرد ناصبی وہابی گروہ لشکر جھنگوی کے خلاف آپریشن کا فیصلہ پنجاب اور بلوچستان میں شیعیان حیدر کرار کی بڑھتی ہوئے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اور ان واقعات میں کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے بعد کیا گیا ہے ،واضح رہے کہ کالعدم ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی براہ راست پاکستان مخالف قوتوں امریکا ،اسرائیل اور ہندوستان سے ہدایات لیتا ہے اور پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کے لئے شیعہ ،سنی اور سرکاری اہلکارو ں کی ٹارگٹ کلنگ کی جاتی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزارت داخلہ سے پنجاب کے چیف سیکرٹری کو ایک مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ ملک اسحاق اور اس کے ٩ ساتھیوںکو فی الفور گرفتار کر لیا جائے ۔
واضح رہے کہ ملک اسحاق جو کہ کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کا سرغنہ سربراہ ہے سن ٢٠٠٩ ء میں لاہور کے لبرٹی چوک پر سری لنکن ٹیم پر حملے سمیت ٤٣ دیگر مقدمات جن میں ٧٠ سے زائد افراد کو ٹارگٹ کلنگ کرنے کے مقدمات میں ملوث ہے ،جن میں اکثریت اہل تشیع افراد کی ہے جو ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کی ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنے تھے،گذشتہ دنوں پنجاب حکومت کی مدد اور سربراہی میں ٤٣ مقدمات میں سے ضمانت پا کر رہا کر یا گیا تھا۔
ذرائع نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ پنجابکے وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ کے سربراہ احمد لدھیانوی سے ایک ملاقات کی جس میں انہوںنے نے لدھیانوی کو کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تمام دہشت گردوں کی رہائی کی یقین دہانی دلوائی تھی جس کے بعد ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق کو رہا کردیا گیا تھا جس کے بدلے میں لدھیانوی نے میاں شہباز شریف کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی بھرپور حمایت کا یقین دلوایا تھا۔
یہ بات حیرت انگیز ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہ کے سرغنہ ملک اسحاق اور اس کے ساتھ شریک جرم سید غلام رسول کو عدالت سے بری کر دیا گیا تھا جبکہ ا ن پر شیڈول ٤ لاگو کیا گیا تھا جس کے سبب وہ اپنی حرکات کو محدود رکھنے کے پابندتھے لیکن پنجاب حکومت کی سربراہی میں کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے ناصبی وہابی دہشت گردوں نے گذشتہ ماہ علی پور میں جلسے کئے جبکہ شیعہ آبادیوںکو حملہ بنانے کی کوشش بھی کی۔
پنجاب حکومت نے ناصبی وہابی دہشت گرد پر دس روز کے لئے نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے تاہم وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا کہ ناصبی دہشت گرد ملک اسحاق کو تیس روزکے لئے ایم پی او کے تحت جیل میں قید کر دیا جائے۔
رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد ملک اسحاق اور غلام رسول زیر حراست ہیں اور انکے متعلق جلد ایکشن کیا جائے گا۔
دوسری جانب پنجاب حکومت نے ناصبی وہابی کالعدم دہشت گرد گروہ لشکر جھنگوی کے سرغنہ کی ضمانت کی تنسیخ کے خلاف سپریم کورٹ میں درخوست دائر کر دی ہے جس سے صاف واضح ہوتا ہے کہ پنجاب حکومت ناصبی وہابی دہشت گردوں کی سر پرستی میں مصروف عمل ہے۔
غلام رسول جو کہ ناصبی وہابی دہشت گرد ہے اور ملک اسحاق پر قائم مقدمات میں برابر کا شریک ہے پہلے اپنے آبائی شہر بہاولنگر میں گرفتار کیا گیا تھا جبکہ حساس اور خفیہ اداروں نے اطلاع دی ہے کہ ناصبی دہشت گرد غلام رسول خطر ناک مجرم ہے اور مذہبی منافرت پہلانے اور دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہے لہذٰا اسے گرفتار کر لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button