پاکستان

علا مہ حسن ظفر، عباس کمیلی، حیدر عباس، ذوالفقار مرزا طالبان دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر

threat خفیہ ایجنسیوں نے سرکاری اداروں کو خبردار کرتے ہوئے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں جنہیں بھارتی خفیہ ایجنسی را کی مالی معاونت حاصل ہے ، کراچی میں امن و امان کو سبو تاژ کرنے اور فرقہ ورانہ تشدد کے لئے اپنے دہشت گردوں کو منظم کرنا شروع کردیا ہے۔ شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے کراچی میں سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے اور سرکردہ شیعہ رہنماوں کی سیکورٹی بھی بڑھانے کا عندیہ دیا ہے۔
شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق مولوی عبدل ولی کراچی میں طالبان دہشت گرد حکیم اللہ محسود گروپ  جو کراچی میں چھپا ہوا ہے کی مدد سے 350 دہشت گردوں کے گروپ کو نہ صرف منظم کر رہا ہے بلکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کے دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروے 7دہسشت گردوں کو پہلے ہی گرفتا کرچکے ہیں جنکا تعلق اسی نو تنظیم شدہ دہشت گرد گروپ سے بتایا جاتا ہے اور ان پر خودکش حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ عاشورپہ و نشتر پارک میں بم نصب کرنے کے سنگین الزامات ہیں۔ بھا رتی خفیہ ایجنسی را کی مالی معاونت سے اس طالبان دہشت گرد گروپ کا مقصد کراچی شہر میں فرقہ ورانہ فسادات کی آگ بھڑکانا ہے۔۔
شیعت نیوز کے ذرائع کے مطابق مجالس عزا، جلوس عاشورہ اور چہلم اور عید میلا دالنبی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم   ) کی محا فل کو نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ سینئیر سیاستدان اور علما کرام جن میں علامہ عباس کمیلی، علامہ طالب جوہری، متحدہ قومی مومنٹ کے حیدر عباس رضوی، پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی، علامہ حسن ظفر نقوی اور دیگر کے نام دہشت گردوں سے ضبط کی جانے والی ہٹ لسٹ میں شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کا ضلع غربی ان دہشت گردوں کی آمجگاہ بنا ہوا ہے جو کہ بلوچستان کے حب شہر   کے بارڈر کے نزدیک  واقع ہے جہاں مولوی عبدل ولی اپنے گروپ سے میٹنگ کے لئے آتا جاتا ہے۔ 
خفیہ  اداروں نے اس بات سے بھی خبر دار کیا ہے کہ دہشت گرد وقت سے پہلے بھی اپنی کاروائیاں شروع کرسکتے ہیں اورسندھ پولیس کے تحقیقاتی ادارے کے آفیسر جو کہ ان دہشت گردوں کے قریبی ساتھیوں کو گرفتا کرنے والی ٹیم میں شامل تھے ان دہشت گردوں کا اگلا ہدف ہوسکتے ہیں۔
قانونی اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن اور چھاپوں میں بتدریج کمی ہونے کی بدولت اب دہشت گرد سہراب گوٹھ، منگھوپیر، بلدیہ ٹاون، گلستان جوہر،   سلطان آباد، مولوی تمیز الدین خان روڈ، ہجرت کالونی ، سٹی ریلوے کالونی، کیماڑی اور دوسرے علاقوں میں منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button