پاراچنار: تاوان کی رقم نہ ملنے پر خاتون سمیت پانچ شیعہ مسلمان شہید

طالبان نے ایک بار پھر خون ناحق بہایا ہے اور پاراچنار کے پانچ شیعہ مسلمانوں کو شہید کردیا ہے۔ پاراچنار سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون سمیت پانچ افراد طالبان کے محاصرے کی بنا پر افغانستان کے راستے پشاور سے پارہ چنار آر ہے تھے کہ انہیں افغانستان میں اغوا کرلیا گيا۔اغوارکاروں نے یرغمال بنائے گئے افراد کو چھوڑنے کےلئے بیس بیس لاکھ روپے مانگے تھے اور یہ رقم ادا نہ ہونے کی بنا پر انہیں قتل کردیا گيا۔
یادرہے کہ طالبان دہشت گردوں نے کئي برسوں سے اس علاقے میں دہشتت پھیلا رکھی ہے اور وہ دین اسلام اور پشتون روایات کو پامال کرتے ہوئے کئی بار خواتین اور بچوں کو بھی شہید کردیا ہے لیکن پاکستانی حکومت اور فوج ان دہشت گردوں کےخلاف کسی طرح کی کارروائي نہيں کرتی ہے۔
پاکستانی فوج کے ان دعووں کےباوجود بھی کہ اس نے کرم ایجنسی میں طالبان کےخلاف آپریشن کرکے اس سرزمین سے طالبان کا صفایا کردیا ہے طالبان کھلے عام قتل و اغوا کی وارداتیں کر رہےہیں۔








