پاکستان

کرم ایجنسی:طالبان دہشت گردوںنے امدادیکاروان کے 6ٹرک نذر آتش کر دئیے،10افراد اغوا

04-Daily-Times-Gunmen-torch-NATO-trucks-in-Khuzdar

کرم ایجنسی پاراچنار میں ٹل پاراچنار روڈ پر کالعدم تحریک طالبان کے ناصبی وہابی دہشت گردوںنے حملہ کر کے پاراچنار جانے والے امدادی قافلے کے 6ٹرکوں کو سامان سمیت نذر آتش کر دیا ہے جبکہ ٹرک ڈرائیور سمیت دس افراد کو اغوا کر کے لا پتہ مقام پر منتقل کر دیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز کرم ایجنسی پاراچنار جانے والے امدادی ٹرکوں پر طالبان دہشت گردوںنے چارخیل کے مقام پر حملہ کر کے 6ٹرکوں کو نذر آتش کر دیا جبکہ دس شیعہ افراد بشمول ٹرک ڈرائیورو ں کو اغوا کر لیا ہے۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ امدادی ٹرک پاراچنار کے محصور کئے گئے پانچ سال سے معصوما ور نہتے عوام کے لئے امدادی سامان جس میں خوراک،ادویات،اجناس،لباس سمیت روز مر ہ ضروریات زندگی کی اشیاء لے کر پاراچنار جا رہا تھا تاہم چار خیل کے مقام پر ناصبی وہابی طالبان دہشت گردوںنے قافلہ پر حملہ کر دیا اور دس افراد کو اغوا کرتے ہوئے 6امدادی ٹرکوں کو سامان سمیت نذر آتش کر دیا ۔
واضح رہے کہ گذشتہ پانچ سال سے کرم ایجنسی پاراچنار میں ٹل پاراچنار روڈ پر ناصبی وہابی طالبان یذیدی درندوں کو قبضہ ہے جس ے سبب اب تک درجنو ں شیعہ مسلمانوں کو اغواء کیا گیا ہے جبکہ ان کے گلے کاٹ کر ان کی لاشوں کی پامالی روز مرہ کا معمول بن چکا ہے۔
دوسری جانب قابل ذکر بات ہے کہ افواج پاکستان کرم ایجسنی میں آپریشن شروع کر چکی ہیں تاہم جس کا مرکز ابھی تک سینٹرل کرم ہی ہے،جس کے باعث کرم کے دیگر علاقوں میں تاحال طالبان دہشت گرد اپنی کاروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔

۔

متعلقہ مضامین

Back to top button