پاکستان

حضرت امام حسین ع نے دین کیلئے سب کچھ قربان کر دیا، کربلا والوں کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے، علامہ ساجد نقوی

shiitenews_allama_sajjid_ali_naqviاسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے کہا کہ حق و صداقت کی سربلندی اور ترویج دین کیلئے امام حسین ع نے عظیم قربانی دی۔ آپ نے قرآن و سنت کی بالادستی کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے پرچم اسلام کو سربلند کیا۔
قیام کربلا کسی خاص مکتب و ملک کا نہیں، پوری انسانیت کا نجات دہندہ ہے، کیونکہ امام حسین علیہ السلام نے محروم، مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بےنقاب کیا اور حکمرانوں کی بےقاعدگیوں، بدعنوانیوں، کرپشن، اقرباء پروری، وسائل کی غیرمنصفانہ تقسیم، مذہبی، قانونی اور شہری حقوق کی پامالی کی نشاندہی کی انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ کسی مکتب و ملک کا نہیں، پوری انسانیت کا نجات دہندہ ہے، کیونکہ امام حسین علیہ السلام نے محروم مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کیا اور حکمرانوں کی بے قاعدگیوں، بدعنوانیوں، کرپشن، اقرباء پروری، وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، مذہبی قانونی اور شہری حقوق کی پامالی کی نشاندہی کی۔ لہٰذا امام حسین ع کے اس اجتماعی انداز سے آج دنیا کا ہر معاشرہ اور ہر انسان بلاتفریق مذہب و مسلک استفادہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ کربلا والوں کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button