پاکستان

شہید ضیاء الدین کے قاتلوں کو پشت پناہی کرنے والوں سمیت قانونی کاروائی عمل میں لا کر تختہ دار پر لٹکایا جائے،صدر شیعہ علماء کونسل گلگت

shiitenews_shekh_mazara_ali_nagriشیعہ علماء کونسل پاکستان گلگت  کے صدر علامہ شیخ مرزہ علی نگری نے ملت جعفریہ گلگت بلتستان کے مرکزی رہنما اور ممتاز مذہبی، علمی، سیاسی اور سماجی شخصیت علامہ آغا سید ضیاء الدین رضوی کے قاتل کی گرفتاری کو خوش آئند قرار دیا ہے اور سانحہ کے مرتکب عناصر کا فوری چالان پیش کر کے نہ صرف انہیں فوری و قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے بلکہ یہ بھی کہا ہے کہ قاتلوں اور شرپسندوں کے پشت پناہوں اور اس میں ملوث دیگر افراد کو بھی بے نقاب کر کے تمام تر حقائق منظر عام پر لا کر عبرتناک انجام سے دوچار کیا جائے۔
علامہ شیخ مرزہ علی نگری  نے مزید کہا کہ گلگت  بلتستان  کی معروف اور جید علمی و مذہبی شخصیت کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے اور اس شہادت سے ملک ایک مخلص، محب وطن اور عظیم رہنما سے محروم ہوا لہذا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوئی کوشش کامیاب نہ ہونے دیں اور اس سانحہ میں ملوث افراد کے نیٹ ورک کو مضبوط ہاتھ ڈال کر بے نقاب کریں اور قاتلوں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں، تاکہ آئندہ اس قسم کے سانحات رونما نہ ہوں،
انہوں  نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس کیس کا چالان عدالت میں پیش کر کے قانونی کاروائی عمل میں لا کر شرپسندوں اور دہشت گردوں کو انکے پشت پناہوں سمیت تختہ دار پر لٹکائے، تاکہ ملک امن و سکون کا گہوارہ بن سکے اور ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button