پاکستان

اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ)کی بائیسویں برسی،ملک بھر میں مجالس و سیمینار

shiitenews_imam_khomeni_karachiدنیا بھر کی طرح پاکستان بھر میںاسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام آیت اللہ خمینی(رہ)کی بائیسویں برسی کی مناسبت سے مجالس ترحیم اور افکار امام خمینی(رہ)سیمینارز کا انعقاد کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بشمول پشاور،پاراچنار،اسلام آباد،لاہور،راولپنڈی،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،فیصل آباد،ملتان،جھنگ،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،رحیم یار خان،صادق آباد،سکھر،لاڑکانہ،شکار پور،جیکب آباد،کوئٹہ،سبی،خیر پور،حیدر آباد اوربلخصوص کراچی شہر میں اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ) کی بائیسویں برسی کی مناسبت سے تمام مساجد و امام بارگاہوں سمیت خانہ فرہنک ایرا ن اور دیگر مقامات پر مجالس ترحیم اور افکار امام خمینی (رح)سیمینار منعقد کئے گئے  ،مجالس ترحیم اور سیمینارز کا انعقاد مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ لائنس پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائشن سمیت ماتمی انجمنوں اور دیگر اداروں کی طرف سے کیا گیا تھاجس میں علمائے کرام،سماجی شخصیات سمیت اسکالرز اور معروف شخصیات سمیت لاکھوں عاشقان امام خمینی (رہ)نے شرکت کی اور عالم اسلام کی عظیم ہستی اور اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ)کو ان کی عظیم جد وجہد کی کامیابی اور کامرانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر علمائے کرام اور اسکالرز حضرات نے اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح)کے افکار اور ان کی اسلامی انقلاب کے لئے کی جانے والی جد وجہد کو سراہا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب دنیا میں اسلامی بیداری کی لہرکی بنیاد تیس سال پہلے امام خمینی(رح) نے رکھی ،جبکہ حالیہ اسلامی بیداری امام خمینی (رہ)کے افکار کا ایک ثمر ہے جسے فراموش نہیں کیا جا سکتا،ان کاکہنا تھا کہ امام خمینی (رہ)ایک زندہ و جاوید حقیقت ہیں جو ہر دور میں موجود ہے،انہوںنے مزید کہا کہ امام خمینی (رہ ) نے جن باتوں کو تیس سال پہلے کہا تھا وہ آج دنیا کے سامنے آرہی ہے ،امام خمینی (رہ) نے اسلامی انقلاب کے آغاز میں مسلمانوں سے سامراجیت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کی اپیل کی تھی اورآج دنیا میں عوام کو اندازہ ہورہا ہے کہ آپ نے تیس سال پہلے کتنی مناسب بات کہی تھی ۔
مقررین نے مجالس اور سیمینارز میں گفتگو کرتے ہوئے امام خمینی (رہ)کے افکار اور انقلابی جد وجہد پر مزید روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رہ)عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں کہ جنہوںنے دنیا بھر کے مستضعفین کو عالمی سامراجی طاقتو ں اور ان کے ایجنٹ بادشاہوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے کی تعلیم دی اور عملی طور پر اس میں وارد رہے اور عظیم الشان اسلامی انقلاب رونما کیا ۔ رہنماؤں نے مزید روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا کہ اسلامی انقلاب کی آمد سے قبل دنیا کے انقلابات دینی ومذھبی رجحانات ورنگ کے حامل نہ تھے مگر امام خمینی( رہ) نے عظیم الشان اسلامی انقلاب کو دینی ومذھبی رنگ وبو عطا کیا ،اور یہ ثابت کر دیاکہ اسلام اور اسلامی انقلاب ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ یہ پراپیگنڈہ کمیونزم کا تھا جسے اسلامی انقلاب نے ناکام بنا دیا۔
مقررین کاکہنا تھا کہ امام خمینی (رہ)نے عالم انسانیت کو موجودہ صدی میں بدل کر رکھ دیا آپ نے ایک ایسے وقت میں اسلامی انقلاب کی با برکت بنیاد ڈالی کہ جب مشرق و مغرب دنیا کو یر غمال بنانا چاہتے تھے آپ نے مشرق اور مغرب کی نفی کرتے ہوئے کلمۃ اللہ کا سہا را لے کر الہیٰ قوت کو ثابت کر دکھایا ،مقررین نے کہا کہ امام خمینی (رہ)اسلامی انقلاب کے بانی و رہبر ہونے سے قبل ایک عظیم معلم اخلاق تھے ،مجالس ترحیم اور سیمینارز کے شرکاء نے تعزیتی ترانے اور نوحے بھی پیش کئے اور اسلامی انقلاب کے بانی اور عالم اسلام کی عظیم شخصیت حضرت امام خمینی (رہ )کو خراج عقیدت پیش کیا جبکہ پروگرامات کے اختتام پر سورۃ فاتحہ پڑھی گئی

متعلقہ مضامین

Back to top button