پاکستان

حجت الاسلام امین شھیدی : امام خمینی عالم انسانیت میں تبدیلی کے خواھاں تھے

shiitenews_ameen_shaheediمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام امین شھیدی نے امام خمینی کو ھرستم دیدہ انسان کی فریاد اورعالم انسانیت میں تبدیلی کا خواھاں بتایا ۔
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام امین شھیدی نے رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں امام خمینی (رہ) کو ائمہ اطھارکی زندگی اور حیات طیبہ کا ائینہ دار بتاتے ہوئے کہا : گذشتہ تقریبا پندرہ سوسالوں کے بعد اگر کسی شخصیت نے مسلمانوں اورغیرمسلمانوں کو اپنی افکار سے متاثر کیا ہے تو وہ امام خمینی (رہ) کی ذات گرامی ہے ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) نے انبیاء علیھم السلام کے کردار سے کردار ملاکر انقلاب ایران سے پہلے طاھرت وپاکیزگی نفس کے ذریعہ لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی کہا : امام خمینی (رہ) کی انقلابی شخصیت دیگر انقلابی شخصیتوں سے بلکل مختلف رہی کیوں کہ اپ کا قول اپ کے فعل کا ائینہ دارتھا ۔
حجت الاسلام امین شھیدی نے اپکی علمی شخصیت کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : عالم تشیع میں بڑے بڑے فقھاء گذرے ہیں جنہوں نے فقہ کی دنیا میں بڑے انقلاب برپا کئے اور بڑی بڑی کتابیں تحریر کیں مگر امام خمینی (رہ) ایک فقیہ ، عارف اور فلسفی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماھر سیاستمدار، معاشرہ اور سماج شناس فرد بھی ہیں عالمی سیاست پرانتہائی دقیق نظررکھنے کی بناء پر دوست ودشمن کو باقائدہ طور پرجانتے اورپہچانتے ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی جنرل سکریٹری نے امام خمینی (رہ) کو عالمی شخصیت بتاتےہوئے کہا : انقلاب اسلامی اگرچہ ایران میں ایا مگر امام خمینی (رہ) فقط انقلاب ایران تک محدود نہی رہے کیونکہ ان کی فکرعالمی تھی اور ان کے زبان سے نکلنے والے کلمات عالم انسانیت ، مستضعفین اور فاقہ کشوں کے درد کا درمان تھے ۔
پاکستان کے اس معروف عالم دین نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دنیا کے ستم دیدہ اورپابرھنہ افراد ائیڈیل کے طور پر امام خمینی (رہ) کا نام لیتے ہیں کہا : امام خمینی (رہ) نے انسانیت کی نجات کا پیغام دیا اسی بنیاد پراپ کی ذات عالم اسلام ہی نہی بلکہ عالم انسانیت کیلئے مشعل راہ قرار پائی ۔
انہوں نے مزید کہا : دنیا میں ظلم سے نجات کے منتظر اور ظلم وستم کے خلاف باغیانہ جذبات رکھنے والے افراد کے سامنے اگر کوئی نمونہ ہے اوراگر کسی کردار کو اپنے معاشرے میں پر تحرک دیکھنا چاھتے ہیں تووہ امام خمینی (رہ) کی ذات ہے ۔
حجت الاسلام امین شھیدی نے امام خمینی (رہ) کی قیادت اور دیگر انقلابی رھنماوں کے درمیان بنیادی فرق کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : امام خمینی (رہ) کی رھبریت کا منبع توحید ، خدا کی ذات ، قران کریم اورانبیاء الھی کی تعلیمات تھی ۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ امام خمینی (رہ) نے اسلام اوراس کی افاقیت اور تعلیمات انبیاء علیھم السلام کے مقاصد کو بخوبی سمجھا کہا : جس طرح قران اور الھی فرستادوں نے انسانیت کی نجات کا پیغام دیا امام خمینی (رہ) نے بھی عالم انسانیت میں تبدیلی چاھتے ہوئے نجات کا پیغام دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button