پاکستان

کویٹہ ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ ٦شیعہ نوجوان شہید4زخمی،

shiitenews_quetta_six_injuredکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ ہزار گنجی کے مقام پر شیعہ سبزی فروشوں کو کا لعدم ناصبی دہشت گردوں نے اپنی دہشت گردی کااُس وقت نشانہ بنایا کہ جب وہ آج صبح فروخت کے لئے سبزی خریدنے جارہے تھے
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج صبح بروہی روڈ سے ١٠شیعہ نوجوان جو سبزی فروش تھے کاروبار کے لئے سبزی خریدنے سریاب روڈ ہزار گنجی سبزی مارکیٹ جارہے تھے کہ کلی کوہر آباد کے مقام پر پہلے سے گھات لگائے کالعدم لشکر جھنگوی ، کے ناصبی دہشت گردوں نے شیعہ نوجوانوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٦شیعہ نوجوان جن میں قربان علی ،غلام بنی،محمد حنیف،ہاجی جمعہ خان، اسحاق علی ،علی محمد موقع پر شہیدہوگئے جبکہ ٤ مومنین شدید زخمی ہوگئے ۔
واقعے کے فوراً بعدرخمی اور شہید ہونے والے شیعہ جوانوں کو بولان میڈیکل کمپلکس منتقل گر دیا گیا جبکہ شہدا ء کے جسدخاکی کو نچیری امام بارگاہ میں منتقل کردیا گیاہے ۔
واضح رہے کے کوئٹہ میں دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آگئی ہے اور کالعدم طالبان ،لشکر جھنگوی،جنداللہ،جیش محمد کے نام سے ناصبی دہشت گردوں نے ملت جعفریہ کے خلاف اپنی دہشت گردانہ کاروائیوں میں اضافہ کردیاہے اس قبل بھی سن ٢٠٠٧ میں ہزار گنجی سبزی منڈی کے قریب 4شیعہ سبزی فرشوں اور ٢٠٠٩ میں ٢ شیعہ سبزی فروشوں کودہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
١٠ شیعہ عمائدین کی شہادت کے خلاف ملت جعفریہ کی تنظیموں ،جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان، اور تحفظ عزاداری کونسل کوئٹہ کے رہنماؤں نے شدید مذمت کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری ، وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا ہے حکومت بلوچستان بلخصوص کوئٹہ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کرے اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی برطرفی کابھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button