پاکستان

حملہ, طالبان نے لوئر کرم میں طوری قبائل کے گاؤں اینزر یر

shiitenews_breaking_newsکرم ایجنسی(نمائندہ خصوصی)۔وزیرستان اور اورکزئی سے بھاگنے والے دہشت گرد طالبان نے ریاستی سرپرستی میں لوئر کرم میں طوری قبائل کے گاؤں اینزری اور علی زئی پر دن دیہاڑے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کردیا،طوری قبیلے کے لوگ دہشت گرد طالبان کے حملے کا بہادری سے دفاع و مزاحمت کرنے میں مصروف۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز دن دیہاڑے وزیرستان اور اورکزئی سے بھاگنے والے دہشت گرد طالبان کے علاوہ لوئر کرم بگن میں موجود ان کے مقامی شرپسندوں نے بہت بڑا حملہ کر دیا ہے۔ آخری اطلات کے مطابق دونوں اطراف بھاری ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر حملے کر رہے ہیں،اور ،طوری قبیلے کے لوگ دہشت گرد طالبان کے حملے کا بہادری سے دفاع و مزاحمت کرنے میں مصروف ہیں۔ طوری قبیلے کے مشران اور قبائلی عمائدین نے د ہشت گرد طالبان کے اس حملے کو ریاستی دہشت گردی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے ،کہ حکومت وزیرستان اور اورکزئی سے بھاگنے والے دہشت گرد طالبان کو ریاستی سرپرستی میں لوئر کرم میں ٰآباد کرکے جنت نظیر کرم کو جہنم میں تبدیل کرکے دوسرا وزیرستان بنانا چاہتے ہیں،لیکن محب وطن طوری قبیلہ اسلام دشمن و پاکستان دشمن دہشت گرد طالبان اور ان کے سرپرستوں کے عزائم خاک میں ملائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button