پاکستان

شیعہ ایکشن کمیٹی کی ریلی ، ہزاروں افراد کی شرکت

shiitenews_1may_rallyبحرین میں غیر ملکی افواج کے مظالم ،قرآن مجید و مساجد کی بے حرمتی اور بے گناہ مظاہرین کے قتل عام کیخلاف آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کی اپیل پر کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر پرانی نمائش تا تبت سینٹر ریلی نکالی گئی۔ریلی میںکراچی سمیت سندھ بھر سے آئے ہوئے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاءمیں خواتین ، بچوں اور بزرگوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی جو لبیک یاحسین علیہ السلام ، لبیک یا زہراسلام اللہ علیہا اور لیبک یامہدی علیہ السلام کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ ریلی میں شریک پرجوش نوجوانوں نے بحرین میں غیر ملکی افواج کے مظالم کیخلاف اور بحرینی عوام کی حمایت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ شرکاءنے سی بریز پلازہ کے سامنے دھرنا دیا، اس موقع پر نوحہ خوانوں اور انجمنوں نے سوز خوانی و نوھہ خوانی کی، جبکہ مقررین جن میں خواہر زہرا نجفی،مولانابلند علی نقوی ،مولانا عبدالکریم ، مولانا ریاض حسین طاہری،جاوید حسین شاہ اورمجلس وحدت مسلمین کے علی اوسط شامل تھے ،نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کے عوام پر مظالم کا ذمہ دار امریکا ہے۔ بحرینی انقلاب کو فرقہ واریت کہہ کر پاکستان کی غیرت مند فوج کو گمراہ کیا جارہا ہے۔بحرین میں قرآن پاک نذرآتش کرنے والے اسلام کالبادہ اوڑھے ہوئے ہیں۔ ہم شیعہ ہیں نہ سنی ، ہم صرف مظلوموں کے حامی اور ظالموں کے خلاف ہیں،ہم شیعوں کے لئے نہیں بلکہ مسلمانوں کیلئے نکلتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام امریکا کے خلاف متحد ہوجائیں، اس موقع پر رضاکاظمی اور نقی نقوی نے بحرینی عوام کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔ریلی کے شرکاء بحرین سے غیرملکی افواج کے انخلاء،مظلوم بحرینی عوام پر مظالم اور مساجد و قرآن پاک کی بے حرمتی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ریلی کی سکیورٹی کیلئے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ رینجرز ، پولیس ،ٹریفک پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ رضاکارنوجوان بھی مامور تھے۔ ریلی دعائے امام زمانہ کے ساتھ  اختتام پذیر ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button