پاکستان

بحرین میں سعودی مداخلت کے خلاف یکم مئی کو احتجاجی ریلی کا اعلان

SHIITENEWS_PRESS_CONکراچی میں آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤںنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم مئی کو احتجاجی ریلی کا اعلان کیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں مولانا عبد الکریم،مولانا محمد بچل،مولانا محمد اصفر سمیت دیگر لوکل رہنماؤںنے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بحرین میں جاری سعودی جارحیت اور پاکستان سے بحرین میں انقلابی عوام کی نسل کشی کے لئے بھیجے جانے والے پاکستانیوں کی نیشنل گارڈز میں بھرتیوںکے عمل کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ پاکستانیوں کی بحرین نیشنل گارڈز میں بھرتی کے عمل کو فی الفور روکا جائے ۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ بحرین میں سعودی افواج کی سفاکانہ کاروائیوں سے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ سعودی افواج عالمی دہشت گرد امریکہ اورا سرائیل کے پیروکار ہیں ،ان کاکہنا تھا کہ بحرین میں انقلابی اور بیداری کی تحریک کو کچلنے کے لئے سعودی افواج کی مداخلت اور پاکستان سے پاکستانی شہریوں کی بحرینی نیشنل گارڈز میں بھرتیاں ایک طرف تو ملت بحرین کی نسل کشی کی ناپاک منصوبہ بندی ہے جبکہ بحرین میں موجود پانچویں امریکی بحری بیڑے کو تحفظ فراہم کرنا بھی ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ پاکستانی عوام بحرین میں پاکستانی شہریوں کی بحرین نیشنل گارڈذ میں بھرتیوں کے خلاف ہیں اور اس بات کو کسی بھی صورت قبول نہیں کریں گے کہ پاکستانی مسلمانوں کے ہاتھوں بحرین کے مسلمانوں کو خون ناحق بہایا جائے،انہوںنے عالمی اداروں اور عالمی حقوق انسانی کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ بحرین میں سعودی جارح ناصبی دہشت گرد افواج کی جارحیت کے نتیجہ میں ڈیڑھ سو سے زائد مساجد کی شہادت کا نوٹس لیا جائے اور سعودی جارح افواج کو فی الفور بحرین سے نکال باہر کیا جائے جبکہ رہنماؤںنے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پاکستان سے بحرین نیشنل گارڈذ میں بھرتی کئے جانے والے پاکستانی شہریوں کو فی الفور واپس بلوایا جائے اور مزید بھرتیوں کے عمل کو روکا جائے۔
کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ ایکشن کمیٹی کے لوکل رہنماؤںنے اعلان کیا کہ بحرین میں معصوم اور نہتے انقلابی عوام کی سعودی وہابی دہشت گرد افواج کے ہاتھوں نسل کشی اور پاکستان سے نیشنل گارڈز بحرین میں بھرتیوں کے خلاف یکم مئی بروز اتوار کو احتجاجی ریلی نمائش چورنگی تا ریگل چوک نکالی جائے اور بحرین میں جاری سعودی جارحیت کے خلاف سخت رد عمل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس موقع پر آل پاکستان شیعہ ایکشن کمیٹی کے مرکزی رہنماؤں مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا علی انور جعفری سمیت کوئی قابل ذکر رہنما موجود نہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button