پاکستان

پاراچنار کرم ایجنسی کے عوام رحمان ملک کے مزید جھوٹے وعدوں اور بیانات سے دھوکے میں نہیں آئیں گے۔

Documentry_Film_Pakistani_Gaza_picاسلام آباد میں یوتھ آف پاراچنار کے زیر اہتمام چھٹے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رہا جس میں سیکڑوں طلباء اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء ریلی نے پریس کلب سے پریڈ گراونڈ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تک احتجاجی مارچ کیا۔ ڈی چوک پہنچنے پر دن بھر بھوک سے نڈھال شرکاء نے دھرنا دیا جو رات گئے تک جاری رہا ۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ رحمان ملک بیان داغنے کی بجائے اپنے عمل سے ثابت کریں کہ اس نے روڈ کھلوا دیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اب رحمان ملک کی کسی بات پر اعتماد کرنا آسان  نہیں رہا، لٰہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ روڈ کھلوانے کیلئے فوری طور پر آپریشن کیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ رحمان ملک نے اڑتالیس گھنٹوں کا ٹائم دیا ہے کون سا کارنامہ سرانجام دیتے ہیں یا پھر حسب روایت چھوٹ بولتے ہیں۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک یہ احتجاجی کمیپ جاری رہے گا جب تک یہ روڈ نہیں کھولا جاتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹل پارا چنار روڈ تو اب بھی کھلا ہے۔ لیکن یہ روڈ صرف اور صرف دہشتگرد طالبان اور آرمی و ایف سی کے لیے، جب کہ محب وطن طوری و بنگش قبائل کیلئے نہ صرف بند بلکہ جب بھی اس طرح کا اعلان کیا جاتا ہے اور اس کے بعد ایف سی کی زیر نگرانی میں کانوائے چلتے ہیں تو خاموش تماشائی سرکاری اہلکاروں کی موجودگی میں نہتے مسافروں کے لیے جائے مقتل بن جاتا ہے۔ جو لمحہء فکریہ اور ریاستی دہشت گردی کا ثبوت ہے، اس لئے بھوک ہڑتالی و احتجاجی کیمپ اس وقت تک جاری رہے گا، جب تک کہ ٹھوس و عملی اقدامات نہیں کیے جاتے۔
شرکاء ریلی نے حکومت اور رحمان ملک کیخلاف زبردست نعرے بازی کی۔ شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر دہشتگردی اور طالبان کیخلاف نعرے درج تھے۔
  convey4   convey3convey2
 convey5convey1

متعلقہ مضامین

Back to top button