پاکستان

کراچی:آئی ایس او کا سابق ذمہ دار شہید

Shaheed2کراچی میں جاری ناصبی دہشت گردوں کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کی دہشت گردانہ کاروائیوں میں ایک اور شیعہ نوجوان شہید ہو گیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں آج صبح ناصبی وہابی کالعدم سپاہ صحابہ ا ور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے 29سالہ شیعہ نوجوان برکت علی کو شہید کر دیا ۔
عینی شاہدین نے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا کہ شیعہ نوجوان برکت علی کو ناصبی وہابی درندوں نے اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنایا جب وہ اپنے گھر سے نکل کر بھٹہ کالونی ناظم آباد میں دفتر میںجا رہا تھا،
واضح رہے کہ شہید ہونے والے شیعہ نوجوان برکت علی کا تعلق ماضی میں آئی ایس او پاکستان سے رہا ہے اور وہ آئی ایس او کراچی ڈویژن کے پریمئر کالج میں یونٹ جنرل سیکرٹری کے فرائض انجام دے چکے ہیں جبکہ تنظیم کے ذمہ داروں کاکہنا ہے کہ شہید برکت علی بھٹو کالونی میںاب بھی ویلفئر خدمات انجام دے رہے تھے۔
شہید کی نماز جنازہ بھٹو کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں آہوں اور سسکیوں میں سپر ہایی وے پر قایم وادیٔ حسین علیہ السلام قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
یہ بات یاد رہے کہ گذشتہ طویل عرصے سے شہر کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں درجنوں شیعہ نوجوانوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دیا گی اتاہم پاکستانی قانون نافذ کرنے والے اور حساس ادارے تاحال اصلی دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کے عمائدین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ملوث ہونے کے بارہا ثبوت سامنے آ چکے ہیں جس سے یہ بھی ثابت ہو چکا ہے کہ ناصبی وہابی دہشت گرد گروہ امریکن دہشت گرد ادارے سی اائی اے سے مدد لیتے ہیں اور امریکی ایماء پر ملک میں امن و سکون کوخراب کرنے مین مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button