پاکستان

ڈی آئی خان۔ نا صبی دہشت گردوں کی فائرنگ،محمود حسین شہید

martyrڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے ناصبی سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے شیعہ نوجوان محمود حسین کو شہید کر دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز صبح گیارہ بجے کے قریب ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کولاچی میں کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے سلفی ،ناصبی وہابی درندوںنے فائرنگ کا نشانہ بناتے ہوئے 29سالہ شیعہ  نوجوان محمود حسین کو شہید کر دیا۔
عینی شاہدین کاکہناہے کہ محمود حسین اپنی دکان پر موجود تھا ،کہ موٹر سائیکل پر سوار ناصبی دہشت گردوںنے حملہ کر دیا اور کئی گولیاں فائر کیں جس کے نتیجہ میں شہید محمود حسین کو سر میں گولیاں لگنے سے ان کی موت واقع ہوئی۔واضھ رہے کہ شہید محمود حسین کی شہادت سے قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گردوں کے سفاک ناصبی دہشت گرد شیعیان حیدر کرار کو دہشت گردی کا نشانہ بنا چکے ہیں اور گذشتہ کئی ماہ میں درجنوں شیعہ بے گناہ شہید جبکہ متعدد ذخمی ہو چکے ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں محمود حسین کی شہادت کے بعد انتہائی غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ شیعہ فلاحی اداروں اور تنظیموں نے محمود حسین سمیت دیگر شیعہ نوجوانوں کے بہیمانہ قتل عام کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوںکے خلاف آپریشن کیا جائے اور ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button