پاکستان

پچیس محرم الحرام،شہادت امام زین العابدین (ع)،دنیا بھر میں عزاداری

azadari_9_muharramپچیس محرم الحرام شہادت ِ فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم و جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا حضرت امام زین العابدین بن حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے دنیا بھر میں عزاداری سید الشہداء انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جذبات کے ساتھ جاری و ساری ہے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شہادت فرزند پیغمبر اکرم (ص)حضرت امام زین  العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد کیا جا رہاہے ،جبکہ ملک بھر میں بعد از مجالس جلوس ہائے عزاء ،علم و تابوت شبہیہ بیمار کربلا (ع)برآمد ہوں گے۔ملک بھرمیں عزادران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام مجالس عزاء میں بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں جبکہ لاکھوں کی تعداد میں جلوسوں میں شریک ہوں گے اور جناب پیغمبر اعظم (ص)،امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام۔جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)اور شہید کربلا حضرت امام حسین علیہ السلام اور امام زمان عج فرجہ کو شہادت حضرت امام زین العابدین (ع)کا پرسہ پیش کریں گے ،جبکہ ملک بھر کی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ کرتے ہوئے جلوس ہائے عزاء کو اپنے مقررہ مقامات تک پہنچائیں گے۔
یہ بات انتہائی قابل غور اور قابل قدر ہے کہ ملک بھر میں شدید سردی کی لہر اور ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارشوں اور برف باری کے باوجود عزاداران سید الشہداء (ع)لاکھوں کی تعداد میں جلوسوں میں شریک ہیں اور عزاداری سید الشہدا علیہ السلام برپا کر رہے ہیں،دوسری جانب ملک کے شمالی حصوں اور کرم ایجنسی سمیت دیگر علاقوں میں منفی 10ڈگری سینٹی گریڈ کے باوجود عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے جلوس ہائے عزاء رواں دواں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button