پاکستان

جامشورو:دہشتگردوں کا مولانا حیدر جوادی کے مدرسہ پر حملہ،محافظ ذخمی

moulana_haider_ali_jawadiجا مشوروپولیس تھانے کی حدود میں واقع معروف شیعہ عالم دین مولانا حیدر علی جوادی کے مدرسے پر پیر کی شب ناصبی دہشت گردوںنے حملہ کر دیا جس کے نتیجہ میں ایک محافظ شدید ذخمی ہو گیا۔شیوت نیوز کی رپورٹ کے مطابق ناصبی وہابی دہشت گردوں نے جامشورو میں قائم ”مرکز تبلغات اسلامی”مدرسے پر حملہ کر دیا اور ایک شیعہ محافظ کو ذخمی کر دیاہے۔واضح رہے کہ مدرسہ معروف شیعہ عالم دین مولان احیدر علی جوادی کی زیر سرپرستی گذشتہ کئی  دہائیوںسے دینی علوم کی ترویج میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے،جبکہ مولانا حیدر علی جوادی تحریک جعفریہ پاکستان صوبہ سندھ کے سابق صدر ہیں اور اس وقت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شورائے عالی کے اہم ترین رکن بھی ہیں۔
دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے مولانا حیدر علی جوادی کے مدرسہ پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مدرسے پر حملہ کرنے والے ناصبی دہشت گردوں کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے اور انھیں گرفتار کر کرے قرار واقعی سزا دی جائے ۔
جعفریہ الائنس پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان سمیت دیگر شیعہ ملی تنظیموں نے بھی جامشورو میں مولا نا حیدر علی جوادی کے مدرسہ پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی اور مدرسے کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button