پاکستان

ہنگو کے مختلف علاقوں پرمارٹرگولوں سے حملہ

mortar_attackاورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں سے شدت پسندوں نے ہنگو کے مختلف علاقوں پر مارٹرگولوں سے حملہ کردیا جس سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 8 شدت پسند مارے گئے۔ذرائع کے مطابق اورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں سے شدت پسندوں نے ہنگو کے علاقوں قاضی تالاب،  خوری کلے، ہنگو بازار اور ملک آباد پر 8 مارٹر گولے فائر کیے۔ حملے میں 9 افراد جاں بحق اور13 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کوفوری طور پر ہنگو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ حملے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اورکزئی ایجنسی کی پہاڑیوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی۔ جس کے نتیجے میں 8 شدت پسند مارے گئے اور 6 زخمی ہوگئے، علاقے میں سیکیورٹی انتہائی سخت کرکے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جبکہ مواصلاتی نظام کو بھی معطل کردیا گیاہے۔
ہنگو میں گذشتہ سال کے برعکس اس سال یوم شہادت فرزند رسول (ص)  پوری عقیدت و احترام سے منایا گیا اور عزاداران امام حسین علیہ السلام کا جلوس مقررہ راستون سے ہوتا ہوا اپنی تاریخی منزل تک پہنچا اور امن و امان کے ساتھ متعلقہ امامبارگاہوں کی جانب لوٹا جبکہ دہشت گردوں کا حمله خطا گیا۔ گو کہ ملک آباد میں بعض پیروان اہل بیت کی شہادت کی اطلاع ہے تاہم شہیدوں کی تعداد کا پتہ نہ چل سکا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button