پاکستان

کوہاٹ ۔خود کش حملے میں 15مومنین شہید

kohat_blast
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں واقع کلایا بس اڈے پر کھڑی مسافر کوچ پرناصبی طالبان دہشت گردوں نے خود کش حملہ کروایا جس میں کرم ایجنسی جانے والے مومنین سوار تھے خود کش حملے کے نتیجے میں  پندرہ مومنین موقع پر ہی شہید ہوگئے جبکہ بائیس سے زیادہ مومنین زخمی ہوگئے۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ اُس وقت کیا گیا جب کوہاٹ سے مومنین عزاداری سید الشہداء میں شرکت کرنے کرم ایجنسی پاراچنار جارہے تھے ۔دھماکے کے نتیجہ میںپندرہ مومنین موقع پر شہید جبکہ کوچ میں موجود خواتین و بچے شدید زخمی ہوگئے جن کی حالت کافی تشویش ناک ہے اور مذید شہادتوں کا خدشہ ہے جبکہ شہید اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوار ٹر ہسپتال اور مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ۔عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور کی عمرسترہ سے بیس سال کے درمیان بتائی جارہی ہے ۔دھماکے کے نتیجے میںقریب کھڑی گاڑیوں اور دکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button