پاکستان

حضرت امام حسین (ع)سردار عشق و محور عشق ہیں

ayatullah_bahauddiniنمائیندہ ولی فقیہ حضرت آیت اللہ سید ابو الفضل بہاؤالدینی نے کہاہے کہ حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سید الشہداء اور سید العشق ہیں ،آپ علیہ السلام سردار عشق ہیں۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار پاکستان میں موجود رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندے حضرت آیت اللہ سید ابو الفضل بہاؤالدینی نے امامینز کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ فکری نشست بعنوان” عزاداری سید الشہداء ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا،فکری نشست مدینۃ العلم امام بارگاہ میں منعقد ہوئی جہاں سینکڑوں جوانوں سمیت بوڑھوں ،خواتین  اور بچوں نے شرکت کی۔
فکری نشست سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید ابو الفضل بہاؤ الدینی نے کہاکہ حضرت امام حسین علیہ السلام عاشقین کے سردار ہیں ،جنہوںنے رہتی دنیا تک عشق کی ایک ایس مثال قائم کر دی ہے جو رہتی دنیا تک شہادت کے پروانوں کے لئے ایک زندہ مثال ہے۔انکاکہنا تھاکہ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا سفر مدینہ ت اکربلا عقل اور عشق کے درمیان ایک معرکہ تھا جس میں فتح باالآخر عشق کی ہوئی ،انہوںنے مزید کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے ایک ایسے وقت میں قیام کی جب دین خدا خطرات سے دو چار تھا ،لہذٰا اس وقت ضرورت اسی امر کی تھی کہ ایسا جہاد کیا جائے جو کہ دین خدا وندی کو دوام بخش دے،انہوںنے جہاد کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماء نے جہاد کی تین اقسام بیان کی ہیں ،جہاد اصغر ،جہاد اوسط اور جہاد اکبر ،لیکن سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا جہاد ان تمام جہادوں سے اولیٰ و اعلیٰ جہاد قرار دیا گیا۔
حضرت آیت اللہ بہاؤالدینی کاکہنا تھا کہ دنیاکی تمام درسگاہوںمیں کئی علوم پڑھائے جاتے ہیں جو کہ علم حصولی کا ذریعہ ہیں تاہم کربلا اایک ایسی درسگاہ ہے جہاں پر پڑھایا جانے والا درس دنیا کی کسی اور درسگاہ میں دیکھنے کو نہیں ملتا،انہوںنے سفر حضرت امام حسین علیہ السلام کے دوران پیش آنے والے واقعات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ حضرت امام (ع)کے سفر کربلاکے دوران کئی بزرگ شخصیات نے سید الشہداء (ع)کو واپس لوٹ جانے اور کربلا کا رخ نہ کرنے کے مشورے دئیے جو کہ عقل کا تقاضا تھے تاہم حضرت امام حسین علیہ السلام نے وہ کام انجام دیا جو عشق الہی ٰ میں ان سے تقاضا کیا گیا تھا،یعنی حضرت امام حسین علیہ السلام نے عشق کے معیار کو مکمل کرتے ہوئے اپنے پاک پاکیزہ لہو کو اسلام کی راہ میں صرف کر دیا اور رہتی دنیا تک شہادت کے پروانوں کے لئے عشق کی ایک اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button