محرم الحرام کی آمد،ملک بھر میں مجالس عزا کا آغاز

پاکستان بھر میں محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں چھوٹے بڑے شہروں میں مجالس امام حسین علیہ السلام و شہدائے کربلا و اسیران کربلا کا آغاز ہو گیا ہے۔شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں میں مجالس سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا آغاز پیر کی شب سے شروع ہو گیاہے۔مجالس سید الشہدا ء (ع)کے آغاز پر مساجد اور امام بارگاہوں کے باہر سبیلوں کا انتظام بھی کیا گیاہے جہاں معصوم بچے شہید صغیر حضرت علی اصغر علیہ السلام کی یاد اور جناب سیدہ سکینہ سلام اللہ علیہا کی پیا س کی یاد میں پانی پلا کر شہدائے کربلا کی یاد کو تازہ کر رہے ہیں،واضح رہے کہ مجالس کے آغاز سے ہی ہر آنکھ اشک بار ہے اور دل دکھ میں مبتلاہے ۔








