فروغ عزاداری کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی ،صوبائی سیکرٹری جنرل مولا نا مختار امامی،سکھر کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد اللہ مطہری اور حیدر آباد کے سیکرٹری جنرل مولانا غلام رضا نے کہاہے کہ حکومت محرم الحرام میں مجالس اور جلوس ہائے عزاء کے پروگراموں کے لئے بہترین سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنائے ،شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوںنے سکھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔رہنماؤںنے ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردی کی کاروائیوں کی بھی شدید مذمت کی ،اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذکی عابدی ،میثم رضا اور دیگر بھی ان کے ہمراہ موجود تھے،واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما صوبہ سندھ کے مختلف علاقہ جات کے دورے پر ہیں جس میں نواب شاہ،سکھر ،لاڑکانہ،ڈادو سمیت دیگر علاقوں کے دورہ جات کئے جائیں گے۔








