شہادت امام محمد تقی (ع)،ملک بھر میں مجالس عزاء کا انعقاد

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی فرزند پیغمبر اکرم حضرت محمد (ص)و فرزند جناب سیدہ زہرا(س)شیعیان عالم کے نویں امام حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی احترام کے ساتھ مجالس عزاء اور عزاداری کے مراسم کا انعقاد کیا گیا۔دوسری جانب یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی بد حالیوںکے بعد خیمہ بستیوں میں مقیم متاثرین سیلاب زدگان نے بھی حضرت امام محمد تقی (ع)کی شہادت کی مناسبت سے خیموں اور کھلے آسمان تلے مجالس عزاء کا انعقاد کیا اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔








