پاکستان

سیلاب کےحوالےسےرہبرانقلاب اسلامی کی ہمدردیاں قابل تعریف

atarnyپاکستان کے اٹارنی جنرل نے رہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کو سراہا ہے۔
 رپورٹ کے مطابق پاکستان کے اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے آج چین کے جزیرے شیامن میں شنگھائي تعاون تنظیم کے اٹارنی جنرلز کے آٹھویں اجلاس کے انعقاد کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کے اٹارنی جنرل غلام حسین محسنی اژہ ای سے ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ ایران کی  ملت اور حکومت خصوصا رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے ہمدردی کے اظہار کو سراہا ۔ غلام حسین محسنی اژہ ای نے بھی اس ملاقات میں پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوۓ کہا کہ ایران کی حکومت اور ملت کو پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب کا دکھ ہوا اور رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بھی ایران کے حکام اور عوام سے کہا کہ وہ پاکستان کے مسلمان عوام کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کریں اور یہ تعاون مشکلات کے خاتمے تک جاری رہنا چاہۓ۔ واضح رہےکہ پاکستان میں جیسا ہی سیلاب آيا اسلامی جمہوریہ ایران نے سیلاب سے متاثرہ افراد کے لۓ امداد بھیجنا شروع کردی۔ اور امداد کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button