پاکستان

عزاداری ہماری شہہ رگ حیات ہے،قومی عزادری کانفرنس اعلامیہ

shia-conferenceمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام اسلام آباد میں دہشت گردی،فرقہ واریت اور ملک کی موجودہ صورت حال اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خلاف ”قومی عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق قومی عزادری کانفرنس میں ملک بھر کی شیعہ ملی و قومی جماعتوں مجلس وحدت مسلمین پاکستان، جعفر یہ الائنس پاکستان، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، شیعہ ایکشن کمیٹی، جعفریہ کونسل آزاد کشمیر، امام خمینی ٹرسٹ پاکستان، طوری بنگش سپریم کونسل پاراچنار، شہید فاونڈیشن پاکستان، مجلس علمائے  اہلبیت پاراچنار، وحدت کونسل ہنگو، تنظیم المومنین پاراچنار، تحریک جعفریہ چکوال، اثناء عشری ٹرسٹ اسلام آباد، انجمن غلامان آل محمد اٹک، انجمن جعفریہ چکوال، انجمن کاظمیہ راولپنڈی، پنجابی امام بارگاہ اسلام آباد، انجمن حسینی و الحسینی اسکاوٹ کراچی، فدائےان حسینی اسلام آباد، مدرسہ عسکریہ ہنگو، جعفریہ یوتھ آرگنائزیشن منڈی بہاوالدین، ادارہ حسینہ سنجوال کینٹ اٹک، انجمن سجادیہ اقبال ٹاون راولپنڈی، انجمن فدائیان اہل بیت، انجمن محبان آل محمد لاہور، انجمن جاگیر علی چکوال، انجمن جانثاران اہل بیت راولپنڈی سمیت دیگر جماعتوں کے مرکزی قائدین نے شرکت کی ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری،ڈپٹی جنرل سیکرٹری علامہ امین شہیدی،علامہ حسن ظفر نقوی،جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ آفتاب جعفری، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر عادل بنگش،اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤںنے قومی عزاداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے اکابرین کاآج کایہ نمائندہ اجتماع عزاداری کومحدود کردینے والے بیانات اورسازشوں کی بھرپور مذمت کرتاہے اور اور اس بات کااعلان کرتاہے کہ ایسی کوئی کوشش ہرگز کامیاب نہ ہونے دے گا نیز اس بات کا ارادہ کرتے ہیں کہ انشاء اللہ پہلے سے بڑھ چڑھ کرعزاداری کے اجتماعات کومنعقد کیاجائے گا ،انہوںنے کہاکہ پاکستان میںکوئی شیعہ سنی یافرقہ وارانہ مسئلہ نہیںہے۔بلکہ دہشت گرد وں کایک ٹولہ امریکہ، ہندوستان اوراسرائیل کی ایماپر ملک کو عدم استحکام سے دوچارکرناچاہتا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداری کے جلوسوں کونئے پرمٹ جاری کرنے پرپابندی فی الفور ختم کی جائے تاکہ نئی جگہوں پربھی جلوس ھائے عزااورعزاداری کاانعقاد کیاجاسکے،ان کاکہنا تھا کہ ہنگو میں گزشتہ تین سالوں سے عاشورہ اورچہلم سید الشہداء کے موقع پردانستہ حالات خراب کرکے جلوس پرپابندی لگادی جاتی ہے شرکاء شیعہ قومی کانفرنس یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ شرپسندوں کوہرگز یہ موقع نہ دیاجائے کہ وہ اس مرتبہ پھرایسی کوئی فضا پیداکرسکیں نیز ہنگو سمیت پورے ملک میں جلوس ہائے عزا ء کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے۔اسی طرح دیگر تمام ایسے علاقے جہاں عزاداری میں رکاوٹیں ڈالی جاتی ہیں ان رکاوٹوں کوختم کیاجائے۔
شیعہ رہنماؤں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ،پشاور پاراچنار سڑک کو طالبان دہشت گردوںکے قبضے سے آزاد کروایا جائے اوراشیاء خورد ونوش وادویات کی ترسیل اور محفوظ سفرکو یقینی بنایا جائے۔ نیز چنددن قبل آرمی ہیلی کاپٹر کی طرف سے شیعہ شہری علاقوں پرفائرنگ اور اُس کے نیتجے میں ہونے والی شہادتوں کی غیر جانبدار نہ تحقیقات کرکے اس کے ذمہ داروں کوسزادی جائے اورعسکریت پسندوں کی پشت پناہی کرنے والے کمانڈنٹ ایف سی توصیف اختر کاکورٹ مارشل کیاجائے۔
رہنماؤںنے مزید کہا کہ کالعدم دہشت گرد ٹولے اوراس کے مذہبی وسیاسی سرپرستوں اور علی الاعلان وخفیہ تعلقات رکھنے والے سیاستدانوں ووزراء کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے کیونکہ یہ لوگ دہشت گردی ایکٹ کے تحت قابل مواحذہ وسزا ہیں،ان کاکہنا تھا کہ سانحہ عاشورہ وچہلم کراچی ،سانحہ کربلا گامے شاہ لاہور اورسانحہ یوم القدس ریلی کوئٹہ کے اعلی سطحی جوڈیشل انکوائری کرکے ذمہ داروں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے نیز آزاد عدلیہ اس بات کاازخود نوٹس لے کہ کیوں آج تک شیعان اہل بیتؑ کے کسی بھی قاتل اورمجرم کوسزا نہیںہوئی حتیٰ شہیدعلامہ سیدعارف حسین الحسینیؒ کے قاتلوں کے اعترافی بیانات کے باوجود کیوں ان کو رہا کردیاگیا۔
شیعہ علماء و اکابرین نے ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی در زندازی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میںبڑھتے ہوئے امریکی واستعماری اثر ورسوخ کوروکا جائے نیز ڈرون حملے فی الفور بندکرا کے دہشت گردوں کے خلاف خود افواج پاکستان موثر کاروائی کریں تاکہ اس ناسور کوجڑسے اکھاڑ پھینکا جائے۔اور میڈیا پر آنے والی رپورٹ جس میں بلیک واٹر اور پاکستانی طالبان کے تعلقات کو برملا کیا گیاہے کی روشنی میں زیادہ بہتر اقدامات کیئے جائیں ۔
قومی عزاداری کانفرنس کے شرکاء نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محب وطن واسلام طلبہ تنظیم امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے خلاف دہشت گردوزیر رانا ثناء اللہ کے بیان اورکالعدم ٹولے کی علی الاعلان حمایت وسرپرستی پراسے برطرف کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button