پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی رہا

Allama-Hashim-Mosoviحجت الاسلام و المسلمین سید محمد ہاشم موسوی کو امریکی سفارتخانے کی ایماء پر گرفتار کیا گیا تھا جنہیں منگل کو رہا کیا گیا ہے۔
سی سی پی او کوئٹہ عابد نوتکانی نے کہا ہے کہ ان سے روٹ بدلنے کے حوالے سے پوچھ گچھ کی گئی ہے لیکن انھوں نے سید ہاشم موسوی کی رہائی کی وجہ بتانے سے گریز کیا تا ہم واضح سی بات ہے کہ دہشت گردوں کے سامنے ہتھیار ڈالنے اور دہشت گردوں کے بم دھماکے کے بعد نہتے  عوام پر فائرنگ کھولنے اور دہشت گردوں کے ساتھ سازباز اور تعاون کرنے والی انتظامیہ کے پاس دہشت گردی کا نشانہ بننے والوں کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے اور دوسری طرف سے شیعہ تنظیموں اور راہنماؤں کے شدید احتجاج نے بھی امریکی سفارتخانے کے احکامات پر چلنے والی انتظامیہ کو ان کی رہائی پر آمادہ کیا ہے ورنہ ان کا تو دیگر راہنماؤں کو بھی گرفتار کرنے کا بھی ارادہ تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button