پاکستان

آٹھ شوال کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع عقیدت و احترام کےساتھ منایا جائےگا۔ حامد شاہ موسوی۔

11hamid_moosvi
تحریک نفاذفقہ جعفریہ کی عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع کمیٹی کا اہم اجلاس کنوینر الحاج غلام مرتضیٰ چوہان کی صدارت میں منعقدہوا جس سیدحامدعلی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق 8شوال کو عالمگیر یوم انہدام جنت البقیع عقےدت و احترام کے ساتھ منانے کے انتظامات کا جائزہ لےا گےا ۔اس کے موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے تحرےک نفاذ فقہ جعفرےہ پاکستان کے سےکرٹری جنرل سےد مظہر علی شاہ اےڈوکےٹ نے کہا کہ  جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کی عزت و حرمت پوری انسانےت پر واجب و لازم ہے کیونکہ شعائر اللہ کی تعظیم کو جز و تقویٰ قرار دیا گیاہے اور زہدو تقویٰ منتہائے بندگی و اطاعت وعبادت الہیٰ ہے۔ جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں مدفون اسلام کی عظیم ہستیاں تمام مکاتب فکر کے نزدیک محترم و مکرم ہیں لہذا ان کے مزارات کی عظمتِ رفتہ کی بحالی اور ازسرنو تعمیر جملہ اہل اسلام کا ایمانی فریضہ ہے۔انہوںنے کہا کہ آٹھ شوال یوم غم ہے جس میں ہر مسلمان شریک ہوکر محمد و آل محمد علیہم السلام کے ساتھ اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کرتاہے۔انہوں نے اس عہد کا اظہار کےا کہ شعائر اللہ کے تحفظ کے لئے کسی قربانی سے درےغ نہے کےا جائےگا ۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کے حل کیلئے مشاہیر اسلام کی یادگاروں کو باقی رکھنا اور انکی عزت و تکریم واجب و لازم ہے۔انہوں نے تمام اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ضمن میں عملی اقدامات کریں ۔اس موقع پر ایک قرارداد کے ذریعے آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کو گزشتہ ربع صدی سے یوم انہدام جنت البقیع عقیدت و احترام کے ساتھ منانے پرخراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کا اظہار کیا گیاکہ ولاء وعزاء کیلئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں حکومت سے پر زوردیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وہ آٹھ شوال کو ےوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر ملک بھر میں لاء اینڈ آرڈر کو بہتر بنانے کےلئے موثر اقدامات کرے اور ذرائع ابلاغ پروگراموں کو بھر پور نیوز کوریج دیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button