پاکستان

مجلس وحدت مسلمین کراچی کا سیلاب زدہ گان کے لئے امدادی فنڈ کا قیام

mwm_2مجلس وحدت مسلمین کراچی کا ملک بھر میں سیلاب ذدگان کی امداد کے لئے مولانا حسن ظفر نقوی کی سربراہی میں امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان،عوام بڑھ چڑھ کر اپنے مصیبت میں پھنسے بہن بھائیوں کی امداد کریں۔
،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی نے ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں ،خیبر پختون خواہ،پنجاب اور سندھ کے عوام کے لئے امدادی فنڈ قائم کرنے  کا اعلان کر دیا ،امدادی فنڈ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی کی سربراہی میں قائم کر دیا گیا ہے،جبکہ امدادی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لئے تین رکنی کمیٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کراچی محمد مہدی کی سربراہی میں ترتیب دے دی گئی ہے ،امدادی کمیٹی میں مجلس وحدت مسلمین کراچی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری میثم عابدی اور ثمر عباس شامل ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی نے ملک میں سیلاب ذدگان کی امداد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں جہاں جہاں بھی عوام سیلاب اور دیگر مشکلات سے دوچار ہیں ان کی مدد کرنا ہماری دینی ،مذہبی اور شرعی فریضہ ہے لہذٰا اس فریضہ سے کوتاہی گناہ کبیرہ تصور کی جائے گی ۔
رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی نے پاکستان اور بالخصوص کراچی کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں مصیبت میں پھنسے ہوئے اپنے بہن بھائیوں کی مدد کے لئے بڑھ چرح کر حصہ لیں اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ریلیف کیمپوں اور مرکزی آفس میں اپنے عطیات،غذائی اجناس،اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاءجمع کروائیں اور ملک کے تین صوبوں کے لاکھوں بے کس افراد کی مدد میں ہمارے ساتھ تعاون کریں،ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امدادی رقوم اور عطایت جمع کرنے کے لئے اکاﺅنٹ نمر کا اجراءکر دیا ہے عوام اپنے عطیات اس اکاﺅنٹ نمبر پرجمع کروا سکتے ہیں۔جبکہ امدادی اشیاءجمع کروانے کے لئے کمیٹی کے رابطہ نمبرز پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
Acc title:Hassan Zafar Naqvi
PLS2840-4 Alleid bank  FTC Branch 072 shahrah-e-faisal, Karachi

متعلقہ مضامین

Back to top button