پاکستان

اسلام آباد:دنیا بھر کے مستضعفین کی حمایت جاری رکھیں گے

ISOدنیا بھر کے مستضعفین کی حمایت جاری رکھیں گے،طاغوتی طاقتوں امریکا اور اسرائیل کو سرزمین پاکستان پر کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ان خیالات کا اظہار امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن پاکستان راولپنڈی اسلام آباد کے ڈویژنل صدر تقی حیدر نے کابینہ کے اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے کیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطاب ق آئی ایس او پاکستان راولپنڈی اسلام آباد کے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ آئی ایس او راولپنڈی 28جولائی تا 2اگست ”ہفتہ مستضعفین جہاں ”منائے گی،جبکہ اس مہم میں شہر بھر میں حمایت مستضعفین کے عنوان سے تربیتی پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔
صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں اری دہشت گردی کی لہر نے مظلوم اور پسے ہوئے طبقات کو مزید مظلوم تر کر دیا ہے اور جوانان امامیہ پاکستان کی سر زمین مقدس کی حفاظت اور مظلومین کی حمایت کے لئے جد وجہد میں مصروف عمل رہیں گے ان کا کہنا تھا کا قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی نے اپنی پوری زندگی حمایت مستضعفین میں صرف کر دی حتیٰ دشمنان اسلام و اپاکستان نے آپ کو حمایت مستضعفین کے جرم کی پاداش میں 5اگست 1988کو شہید کر دیا۔
آئی ایس او راولپنڈی کے صدر کا کہنا تھا کہ جوانان امامیہ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے مملکت خداد پاکستان میں مستضعفین کی حمایت جاری رکھیں گے اور طاغوتی طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف امام خمینی کے فرمان کے مطابق برسر پیکار رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حمایت مستضعفین مہم کے دوران ہفتہ بھر میں شہر بھر اور گرد و نواح میں وال چاکنگ،پریس کانفرنس،اجتماعات،اور عالمی استعماری طاقتوں کے خلاف اور دنیا بھر کے محرومین و مستضعفین کی حمایت میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی ،جبکہ مہم کا اختتام قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی جو کہ یکم اگست کو G-6/2میں منعقد ہو گی ،پر کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان شہید عارف حسینی شریک ہوں گے اور دنیا بھر کے مستضعفین سے حمایت کا تجدید کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button