پاکستان

سرگودھا:بلاک انیس،مسجد و امام بارگاہ میں خود کش حملہ،درجنوں ذخمی

Sargodha-suicide-attackسرگودھا کے علاقے بلاک نمبر انیس میں واقع شربت چوک کے نزدیک مسجد و امام بارگاہ دارالعلوم محمدیہ میں نماز مغربین کے وقت خود کش دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں درجنوں نمازی ذخمی ہو گئے ہیں۔
شیعت نیوز کے ذرائع کی ابتدائی معلومات کے مطابق سرگودھا کے علاقے بلاک انیس میں شربت چوک کے نزدیک واقع مسجد و امام بارگاہ دار العلوم محمدیہ میں نماز مغربین کے وقت ایک خود کش دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں  14نمازی ذخمی ہو گئے ہیں۔
ابتدائی معلومات کے مطابق خود کش حملہ نماز مغربین کے اس وقت ہو اجب دارلعلوم محمدیہ میں نماز مغربین ادا کی جا رہی تھی کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ایک ناصبی ،یزید ی دہشت گرد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجہ میں درجنوں شیعہ مظلومین ذخمی ہو گئے تاہم ذخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ اسپتال سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے ۔
یہ بات یاد رہے کہ دارلعلوم محمدیہ مجد و امام بارگاہ کی انتظامیہ کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی اور سلفی دشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں موصول ہوئیں تھیں تاہم پنجاب حکومت کی نا اہل انتظامیہ نے مسجد و امام بارگاہ کی سیکیوریٹی کے خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے تاہم جس کے سبب سانحہ رونما ہوا۔یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ دارالعلوم محمدیہ مسجد و امام بارگاہ قیام پاکستان سے قبل سے قائم ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ دنوں کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے داتا دربار پر بھی اسی طرح خود کش حملے کئے گئے تھے تاہم پنجاب حکومت جو کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اورلشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی سر پرستی میں مصروف عمل ہے اور دہشت گرد کھلم کھلا پنجاب میں مظلوم عوام کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں۔دوسری جانب دھماکے کے بعد گھنٹوں تک پولیس جائے وقوعہ پر نہ پہنچ پائی جو کہ حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button