پاکستان

زاہدان دھماکوں میں امریکی ایجنٹ سلفی ملوث ہیں،شیعہ علماء کرام کی مذمت

Pakپاکستان کے شیعہ علمائے کرام نے گذشتہ شب ایرانکے شہر زاہدان میں جامع مسجد کے باہر ہونے والے دو خود کش دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کی اس کاروائی میں امریکی و اسرائیل ایجنٹ سلفی دہشت گرد ملوث ہیں ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق  ،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی نے زاہدان میں جامع مسجد کے باہر ہونے والے دو خود کش دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ولادت حضرت امام حسین علیہ السلام کے جشن میلاد کے موقع پر سلفی دہشت گردوں نے حملہ کر کے ایک مرتبہ پھر واقعہ کربلا کی یاد کو تازہ کر دیا ہے اور یہ ثابت کر دیاہے کہ سلفی دہشت گردوں کے تانے بانے آل سعود اور آل یزید ملعون سے ملتے ہیں ،انکا کہنا تھا کہ یہ وہی تکفیری ناصبی دہشت گرد ہیں جنہوں نے ماضی میں بھی ایران کے شہر زاہدان میں نہتے اور معصوم لوگوں کی جانوں کو اپنی مذموم دہشتگردی کا نشانہ بنا یا تھا اور اس بات میں کوئی شک نہیںکہ یہ ناصبی سلفی دہشتگرد عالمی استعمار واستکبار امریکہ ،برطانیہ اور اسرائیل کے پے رول پر کام کر رہے ہیں اور ان کی سر پرستی سعودی حکمران کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ سانحہ زاہدان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ سانحہ زاہدان پر ہر پاکستانی شیعہ کی آنکھ اشک بار ہے اور پاکستان کے شیعہ عوام ایران کے عوام کے دکھ درد میں برابر کے شریک ہیں ان کاکہنا تھا کہ یہ وہی امریکی اور اسرائیلی ایجنٹ سلفی دہشتگرد ہیں جنہوں نے گذشتہ تین دہائیوں سے نلت جعفریہ پاکستان کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رکھاہے جس کے سبب ہزاروں پیروان اہل بیت علیہم السلام شہید اور ذخمی ہو چکے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ سانحہ زاہدان کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے سفاک سلفی دہشتگردوںنے ولادت امام حسین علیہ السلام کے جشن میلاد پر حملہ کر کے اپنے سفاک درندہ اور یزیدی صفت ہونے کا کھلا ثبوت دیاہے۔
اس کے علاوہ ملک کی تمام شیعہ تنظیموں بشمول امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، مرکزی تنظیم عزاء پاکستان،شیعہ علماء کونسل پاکستان،جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،ہیئت آئمہ مساجد ،اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان و دیگر کے رہنماؤں نے بھیہ سانحہ زاہدان کی شدید مذمت کی ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button