پاکستان

ولادت فرزندان پیغبمر اکرم(ص)،ملک بھر میں جشن کا سماں

imam_hussain_3_copyدنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ولادت با سعادت سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام،علمدار کربلا،شہنشاہ وفا حضرت عباس علیہ السلام اور سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی مناسبت سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور محافل میلاد کا انعقاد انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش کے ساتھ جاری ہے۔
شیعت نیوز کے نمائندوں کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں بشمول،پشاور،پارا چنار،ڈیرہ اسماعیل خان،اسلام آباد،راوالپنڈی،چکوال،لاہور،گوجرانوالہ،درگودھا،فیصل آباد،ملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاولپور،رحیم یار خان،سکھر،خیر پور،لارکانہ،شکار پور،جیکب آباد،کوئٹہ،اوستہ محمد،سہیون،دادو،نواب شاہ،میر پور خاص،حیدرا ۤباد،اور کراچی سمیت ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروںمیں جشن ولادت باسعادت نواسہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام،علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام اور سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام انتہائی عقیدت واحترام اور مذہبی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جا رہاہے ۔
وا ضح رہے کہ فرزاندان پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ولادت با سعادت کے پر مسرت موقع پر ملک بھر میں شیعہ مساجدا ور امام بارگاہوں کو خصوصی چراغاں کر کے روشن کیا گیاہے جبکہ عاشقان امام حسین علیہ السلام ،علمدار کربلا حضرت عباس علیہ السلام اور سید الساجدین امام زین العابدین علیہ السلام اس پر مسرت موقع پر محافل میلاد منعقد کر رہے ہیں جہاں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کئے جا رہے ہیں جبکہ اس سلسلہ میں مٹھائیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں،غرض بچے بوڑھے ،جوان ،مرد وخواتین فرزندان پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم ، سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام،علمدار کربلا،شہنشاہ وفا حضرت عباس علیہ السلام اور سید الساجدین حضرت امام زین العابدین علیہ السلام کی ولادت کے پر مسرت موقع پر خوش وخرم ہیں اور اس سلسلہ میں گھروں میں بھی خصوصی محافل میلاد کا انعقا د کیا جا رہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button