پاکستان

کوئٹہ:شہداء کے خون سے ملک کو بچائیں گے،احتجاجی مظاہرہ

MWM_I.S.O_Protestکوئٹہ میں ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف بعد نماز جمعہ امام بارگاہ کلری کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کوئٹہ اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے زیر اہتمام  مظاہرے کا انعقاد کیا گیا تھا۔
احتجاجی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری علامہ مقصود ڈومکی،علامہ ولایت حسین اور آئی ایس او کے صوبائی صدر عامر عباس طوری نے خطاب کیا جبکہ مظاہرے میں سینکڑوں شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی،مظاہرین نے ہاتھوں میں ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف نعروں پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جبکہ مظاہرین لبیک یاحسین علیہ السلام اور امریکا مردہ باد سمیت شیعہ سنی اتحاد کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کی کوئٹہ میں مسلسل ٹارگٹ کلنگ کے خلاف 4جولائی کو ہر صورت میں لانگ مارچ کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے نمائندہ شخصیات شریک ہوں گی ،رہنماؤں نے واضح کیا کہ حکومت نے ملت جعفریہ کے تحفظ کو یقینی نہ بنایا تو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ بھی کیا جائے گا،مقررین کا کہنا تھا کہ شہدائے ملت جعفریہ کا خون مملکت خداد پاکستان کو بچانے کا پیش خیمہ ثابت ہو گا اور وارثین شہداء کسی بھی صورت میں شہدائے ملت جعفریہ کے خون کو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے،اور ملت جعفریہ وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لئے ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کے سامنے سینہ سپر رہے گی اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button