پاکستان

امام خمینی نے دنیا کو حریت ،آزادی،استقلال، کا درس دیا۔

Molana_Ameen_Sahediمجلس وحد ت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپـٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ حضرت امام خمینی کی عظیم جد وجہد اور کامیاب اسلامی انقلاب انبیاء الیٰ کے انقلابات کاتسلسل ہے  اس انقلاب کے ثمرات بھی آج کے مظلوم اور پسی ہوئی انسانیت کی میراث ہے۔یہ تحریک اگرچہ ایک ظالم و سفاک حکمران کے خلاف تھی جس نے اپنے عوام ،مملکت اور اس کے وسائل کو سامراجی قوتوں کے ہاں گروی رکھ دیا تھا اور ظلم و بربریت اور طاقت کے بل بوتے پر حکمرانی کر رہا تھا مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ تحریک ان تمام ظالم و جابر اور استعماری کرداروں کے خلاف تھی جو ایران کی شاہی حکومت کے "شہنشاہ”تھے ۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ترجمان علامہ امین شہیدی نے منڈی بہاؤالدین میں برسی امام خمینی کے موقع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ کا انقلاب اُن تمام طاقتوں کی شکست تھا جو ایران پر اپنے پنجے گاڑ کر یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ اُن کو ہلانے والا اب کوئی نہیں۔ امام خمینی نے اس تحریک کی سپہ سالاری کی او راس راہ پُر خار میں آپ کو بے انتہا آزمائشات کا سامنا بھی کرنا پڑا۔آپ کو اس راہ میں قید و بند،جلاوطنی،ہجرتیں،اور اپنے پیاروںکا خون پیش کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی کے قیام اور اس کی بقاء کےلئے ہزاروں نہیں لاکھوں جوان،مرد،پیر،بچے ،خواتین اس راہ میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اپنے خون سے آزادی،استقلا ل،حریت کے مفاہیم لوگوں کے ذہنوں پر تحریر کر گئے جو آج بھی زہنوں پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے مظلوم لوگوں کو عالمی استعمار سے نجات دلانے کا فقط ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے امام خمینی ۔ امام خمینی نے حسین (ع)ابن علی (ع)کے راستے کو اپنا کر تمام دنیا کے مظلوم انسانوںکو وقار،عظمت ، سربلندی اور غیرت سے جینے کا سلیقہ سکھایا اور بتادیا کہ کربلا صرف 61ہجری نہیںبلکہ آج بھی انسانوںکو ظالم فرعونوں کے چنگل سے نجات دلانے کی صلاحیت رکھتاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسلمانوں کی سربلندی صرف اور صرف امام خمینی کی پیروی میں مضمر ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button