پاکستان

حکومت سندھ شیعہ دشمنی میں کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کے شانہ بہ شانہ

pakistan-terrorکراچی:کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ اور اس سے ملحقہ دیگر یزیدی دہشت گرد گروہوں نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ 28مئی کو نشتر پارک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا ۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیموں بشمول سپاہ صحابہ ،لشکر جھنگوی سمیت دیگر گروہوں نے پنجاب میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنے کے بعد اب صوبہ سندھ کا رخ کر لیا ہے اور دہشت گردی کا مرکز کراچی شہر کو قرار دے دیا ہے،جبکہ اس سلسلہ میں 28مئی کو کراچی میں واقع نشتر پارک میں جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دوسری جانب صوبہ سندھ کی نا اہل حکومت اب تک جہاں سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین سمیت دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ان کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے وہاں اب انہی دہشت گردوں کو شہر بھر میں دہشت گردی کرنے اور معصوم شیعہ بے گناہوں سمیت شہریوں کے قتل عام کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جبکہ ان کالعدم دہشت گرد تنظیموں کو شہر کے اہم مقامات پر مذہبی منافرت پھیلانے اور فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دینے کے لئے جلسے منعقد کرنے کی اجازت بھی دی گئی ہے۔واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ کے دہشت گردوں نے حکومتی سرپرستی میں کراچی بھر میں 28مئی کو جلسہ منعقد کرنے کے لئے مہم کا آغاز کر دیاہے جس سلسلہ میں منافرت آمیز مواد سے بھرپور لٹریچر کی تقسیم سمیت پوسٹرز بھی آویزاں کئے جا رہے ہیں ،حکومت سندھ کی کالعدم دہشت گرد جماعت سپاہ صحابہ کی کھلم کھلا اس طرح کے منافرت آمیز کاموں پر خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت شیعہ دشمنی میں کالعدم دہشت گرد جماعتوں خصوصاً سپاہ صحابہ اور س سے ملحقہ تمام دہشت گرد گروہوں کی سر پرستی کر ہی ہے اور شیعہ دشمنی میں دہشت گردوں کے شانہ بہ شانہ کام کر رہی ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ نے اپنے نئے نام ”سنی ایکشن کمیٹی ”کو متعارف کرواتے ہوئے اس بات کا اعلان کر دیا ہے کہ 28مئی کو نشتر پارک میں جلسہ منعقد کیا جائے گا۔یہاں یہ بات بھی واضح رہے کہ کالعدم دہشت گرد تنظیمون کی سرپرستی پر شیعیان کراچی میں حکومت سندھ کے خلاف شدید غصہ اور غم کا اظہار پایا جاتا ہے کہ حکومت ایک طرف تو ملک دشمن عناصر کی مدد کر رہی ہے اور دوسری طرف یہ وہی دہشت گرد عناصر بھی ہیں کہ جن کے ہاتھ سینکڑوں بے گناہ شیعہ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button