پاکستان

شان رسالت (ص)میں گستاخی ،عالم مغرب کی کھلی دہشت گردی

hamid_moosviتحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ دنیا تباہی کی طرف پہنچ چکی ہے اور مسلمانوں کو چاہئیے کہ وہ شعار اللہ کی عزت و عظمت کو ہرصورت برقرار رکھیں ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق یہ بات انہوں نے ایام فاطمیہ کے موقع پر اپنے ایک خصوصی پیغام میں کہی۔ان کاکہنا تھا کہ اس سال دختر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت فاطمۃ الزہرا (س)کے ایام شہادت ایک ایسی رنجیدہ صورتحال میں منائے جارہے ہیں کہ جب صہیونی لابی نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ بیس مئی کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کی سازش کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کا منصوبہ ترتیب ہے ، مغرب کا یہ قابل مذمت عمل آزادی رائے اور آزادی اظہار کے نام پر پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی کی گھناؤنی سازش ہے ،انہوں نے ملت جعفریہ سے گذارش کی کہ وہ ایام فاطمیہ کے موقع پر ہونے والی مجالس عزاء میں نبی آخر زمان صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان اقدس کے خلاف ہونے والے اس پروگرام کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس کے خلاف احتجاج کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان مبارکہ کے خلاف گستاخانہ خاکوں کے مقابلے در اصل حضرت آدام (ع)،حضرت عیسیٰ(ع)اور تمام انبیائے کرام کی شان میں گستاخی ہے اور مغرب کی بڑی دہشت گردی ہے اور جو بھی تنظیم یا ادارہ اس طرح کے گستاخانہ پروگرام کا انعقاد کرتا ہے اسے دہشت گرد قرار دے دہشت گردوں والا سلوک کرنا چاہئیے ،انہوں نے اقوام عالم اور بالخصوص مسلم حکمرانوں سے اس قابل مذمت اور شرمناک فعل کے خلاف احتجاج کرنے اور اقوام متحدہ سے اس قسم کے گھٹیا اور توہین انبیاء کے فعل کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ،اور کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران اس حوالے ست اقوام متحدہ میں قراردادیں پیش کریں جبکہ یہ مسئلہ اقوام متحدہ میں توہین مذاہب کے زمرہ میںلا کر اس کے ذمہ داروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button