پاکستان

شیعہ ٹرک ڈرائیوروں کی لاشیں کرم ایجنسی پارہ چنار سے دریافت

 

shiite_news_parachinar
مقامی پولیس نے 6 شیعہ ٹرک ڈرائیوروں جن کو کچھ روز قبل ٹل کے مقام اغواء کیا گیا تھا انکی لاشوں کو دریافت کرلیا ہے
شیعت نیوز کے مطابق شیعہ ٹرک ڈرائیوروں کی لاشوں جن کو گولیاں مار کر شہید کیاگیاہے کو کرم ایجنسی کے قریب ٹل کے مقام سے دریافت کر لیا ہے ۔مقامی پولیس کے اہلکار عبدالرحمٰن کا کہنا ہے شہید ہونے والے شیعہ ٹرک ڈرائیوروں کی جیب سے خط ملا ہے ، جس میں لکھا گیا ہے کہ اگر کسی نے پارہ چنار کی شیعہ آبادی کو غذائی اجناس پہچانے کی کوشیش کی تو اس کا انجام بھی ایسا ہی کیا جائے گا۔
پولیس انتظامیہ نے واقعہ کی تصدیق تو کر دی ہے مگرواقعہ میں ملوث طالبان دہشت گردوں کے نام لینے سے گریزاںہے جبکہ مقامی زرائع کا کہنا ہے کے 2007 سے لے کر ا بتک تقریبا 2000سے زائد شیعہ مومنین طالبان دہشت گردوں کے ہا شہید ہوچکے ہیں جبکہ سابق فوجی آمر جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت سے جاری فرقہ وارانہ دہشت گردی کے سبب ہزاروں شیعہ اپنی جانے گنواں چکے ہیں کرم ایجنسی پاکستان کا ایک قبائلی علاقہ ہے اس میں رہائش پزیر8 لاکھ سے زائد شیعہ آبادی گزشتہ 3 سال سے طالبان دہشت گردوں کے ہاتھوں اپنے علاقوں میں محصور ہیں اور ان کی دہشت گردی کا شکار بن رہے ہیںجس کا سبب حکومت اور پاکستان آرمی کی جانب سے طالبان دہشت گردوں کے خلاف کرم ایجنسی میں کوئی موثر آپریشن نا ہونا ہے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button