پاکستان

پنجاب کے وزیرِ قانون رانا ثناء اللہ کی جھنگ میں کالعدم تنظیم کے جلسے میں شرکت دہشت گردوں کی سرپرستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

shiite_mwm2

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کالعدم تنظیم کی سرپرستی کررہی ہے اور وزیر قانون رانا ثناء اللہ جھنگ کی کالعدم تنظیم کے جلسے میں شرکت نے ثابت کردیا کہ پنجاب حکومت مکمل طور پر اُن کی سپورٹ کرررہی ہے جبکہ کالعدم تنظیم تیزی کے ساتھ ملک میں منعظم ہورہے ہیں ۔ شیعت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو قوم کے سامنے اپنے موقف کو واضح کرنا ہوگا کہ آیا وہ پاکستانی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں یا پھر اُن کالعدم دہشت گردوں کے ساتھ کہ جن کے ہاتھ ہزاروں معصوم لوگوں کے خون سے رنگین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا نواز شریف وہ وقت بھول گیا جب انہی دہشت گردوں نے اُن پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔۔۔؟ اور اب صرف چند ورٹوں کی خاطر بدنام زمانہ دہشت گردتنظیم کی سپورٹ کررہے ہیں ۔علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ یہ دہشت گرد وہی ہیں جنھوں نے پہلے کراچی کمپنی اسلام اباد میں پوری شیعہ قوم کے خلاف بدزبانی کی اور پچھلے چار روز سے سندھ خیرپور میں شیعہ مقدسات کی بے حرمتی ، امام بارگاہوں پر حملے ، او ر مختلف گھروں پر حملہ میں ملوث رہے اور متعدد مرد اور خواتین کو زخمی کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button