پاکستان

ملک بھر میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے جلوس عزا نکالے جا رہے ہیں

muharram_1806

ملک بھر میں شہادت فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور امامت کے گیارھویں آفتاب امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے مجالس عزاء منعقد کی جا رہی ہیں جب کہ عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام جلوس عزا بھی نکال رہے ہیں جہاں پر عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو نوحہ خوانی اور سینہ زنی سے پرسہ اور تعزیت پیش کریں گے۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق آج آٹھ ربیع الاول بروز منگل پورے ملک میں تمام چھوٹے بڑے شہروں مین چپ تازیہ کے جلوس بسلسلہ شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام نکالے جا رہے ہیں ،لاہور ،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور اورکراچی سمیت تمام شہروںمیں مجالس عزا منعقد کی گئیں بعد ازاں جلوس عزا برآمد ہوئے جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوں گے۔ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے مرکزی جلوس عزا قصر مصیب سے برآمد ہوا جو مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل کی جانب رواں دواں ہیں ،واضح رہے کہ محرم الحرام میں مسلسل تین دھماکوں اور چہلم امام حسین علیہ السلام کےموقع پر دو دھماکوںمیں درجنوں عزادران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی شہادتوںکے بعد ملت جعفریہ کراچی کی ایک بڑی تعداد جلوس عزاء میں شریک ہے ۔جلوس عزا میں شہر بھر کی انجمنیں سینہ زنی اور نوحہ خوانی کر رہی ہیں جبکہ جوانوں نے علم حضرت عباس علیہ السلام بلند کر کھے ہیں اور اس کے علاوہ دیگرزیارتیں بھی موجود ہیں ۔جلوس عزا میںلاکھوں عزاداران امام حسن عسکری علیہ السلام میں بچوں ،خواتین،جوانوں اور بوڑھوں کی بہت بڑی تعداد موجود ہے جبکہ خواتین ،بچوں اور جوانوں نے سروں پر کفن کی علامت پہن رکھی ہے اور سروں پر لبیک یا حسین علیہ السلام اور لبیک یا مہدی عج فرج کی سرخ اور سبز پٹیاں بھی باندھ رکھی ہیں جو اس بات کی علامت ہیں کہ جانوں کو نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا جائے گا مگر عزاداری سید الشہداامام حسین علیہ السلام پر کسی قسم کی آنچ نہیںا ۤنے دیں گے۔اس موقع پر سیکیوریٹی کے انتہائی سختاقدامات کئے گئے ہیں جلوس کے داخلی اورخارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جو کہ شرکائے جلوس کو تلاشی کے بعد جلوس میں چھوڑ رہی ہے جبکہ اسکاؤٹس گروپس کی ایک بڑی تعداد بھی سیکیوریٹی کے فرائج انجام دینے میں مصروف عمل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button