پاکستان

گلگت :شیعہ مسجد میں یزیدی دہشت گردوں کا گرنیڈ حملہ،پانچ ذخمی

shiite_breaking_news3

گلگت شہر میں ائیر پورٹ کے نزدیک واقع مسجد امام زین العابدین علیہ السلام میں آج یزیدی دہشت گردوں نے ایک گرنیڈ حملہ کر کے پانچ شیعہ مسلمانوں بشمول ایک سیکیوریٹی اہلکار کو ذخمی کر دیاہے ،شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب نمازی مسجد میں نماز کی تیاریوں میں مصروف عمل تھے کہ اچانک یزیدی دہشت گردوںنے مسجد میں ایک گرنیڈ پھینکا جس کے نتیجہ میں پانچ نمازی بشمول ایک سیکیوریٹی اہلکار بھی شدید ذخمی ہو گیا،شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ذخمیوں کوطبی امداد کے لئے فوری طور پر مقامی اسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ پولیس اور حساس اداروں نے گلگت میں سیکیوریٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ۔واضح رہے کہ گلگت میں گذشتہ کئی برس سے شیعہ مسلمان اس قسم کی دہشت گردی کا شکار رہے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی جید علمائے کرام سمیت جوانان ملت جعفریہ گلگت شہید و ذخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button