پاکستان

حکومت عزاداروں کو سیکیوریٹی فراہم کرنے میں نا کام ہوگئی،کل بروز منگل وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ ہو گا۔آئی ۔ایس ۔او کی پریس کانفرنس

shiite_iso

 

 

سانحہ عاشورہ ،سانحہ اربعین اور کربلا مےں ہونے والے دھماکے اےک ہی سلسلے کی کڑی ہیں،حکومت عزاداروں کوسیکیوریٹی فراہم کرنے مےں نا کام ہوگئی،کل بروز منگل وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھراؤ ہو گا،روز اربعین عزاداروں پر مسلسل حملے ہوتے رہے مگر شہر میں تنکا تک نہ جلا،ےہ حکومت کے منہ پر ہماری مظلومیت کا کھلا طمانچہ ہے،ان خیالات کا اظہار ا مامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر رحمان شاہ نے کراچی میں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے روز اربعےن چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہونے والے

 عزادارانِ امام حسےن علیہ السلام پر پے درپے ہونے والے حملوں کی سخت الفاظ مےں مذمت کی اور کہا کہ سانحہ عاشورہ ،سانحہ اربعین اور کربلا مےں ہونے والے دھماکے اےک ہی سلسلے کی کڑی ہیں جن مےں صرف اور صرف امرےکی و صہیونی ہاتھ ملوث ہیں۔رحمان شاہ نے کہا کہ ہم شہادتوں سے نہیں ڈرتے اگر عزاداری کی بقا ء کی خاطر ہمےں ہزار شہادتیںبھی دےنا پڑی تو ہم دیں گے۔ہم شہادت کے لئے ہردم تےا رہیںاربعین کے روزجلوس عزاء میں عزادران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام اپنا ابدی لباس کفن پہن کر جلوس عزا مےں شامل ہوئے تھے مگر بزدل دشمن چھپ کروار کرتا رہااور اپنے شکست خوردہ حملوں سے جانثاران امام حسین علیہ السلام کا حوصلہ پست نہ کر سکا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ اےک منظم شازش کے تحت کےا گےا،پہلے عزاداروں کی بس کو نشانہ بناےا گیا اورپلاننگ کے تحت علاج کے لئے آنے والے عزادروں پر جناح ااسپتال میں حملہ کیا،ےہ ایک بزدلانہ فعل ہے جسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے،حکومت اور اسکی نام نہاد خفیہ ایجنسیااں بھی مکمل طور پر عزاداروں کوسیکیوریٹی فراہم کرنے مےں ناکام ہوگئی ہیں،انہوں نے ایک اور طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ روز اربعین عزاداروں پر مسلسل حملے ہوتے رہے مگر مرکزی جلوس بلا کسی انتشار اپنی منزل کی طرف رواں دواں رہا اور ایک تنکا بھی نہ جلا یہ اُن لوگوں کے منہ پر زور دارطمانچہ ہے جو جلاؤ گھراؤ مےں عزاداروں کو ملوث کررہے تھے۔اس موقع پر انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو جلد از جلد رہا کےا جائے،عاشورہ اور اربعین کے سانحات مےں ملوث افراد کو گرفتار کیاجائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات رونما نہ ہوں،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ عاشور اور سانحہ اربعین کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے اور دہشت گردوں اور ن کے سر پرستوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور نشان عبرت بنایا جائے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبہ سندھ کے صدر علی رضا،کراچی ڈویشن کے صدر ذین انصاری کے علاوہ سیکریٹری اطلاعات احسن رضوی بھی موجود تھے

 

متعلقہ مضامین

Back to top button