پاکستان

حق گوئی کی پاداش۔۔بم دسپوزل اسکواڈ کے انسپیکٹر کا سکھر تبادلہ

shiite_bomb_disposal

انسپیکٹر بم ڈسپوزل اسکواڈ منیر احمد شیخ کو حق گوئی کی پاداش میں سکھر تبادلہ کر دیا گیا ہے ،وہ بم دسپوزل کراچی کے انچارج کی حیثیت سے کام کر رہے تھے اور براہ راست آئی جی سندھ کو رپورٹ کرتے تھے۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق منیر احمد شیخ نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ہونے والے بم دھماکوں کے بارے میں میڈیا کو بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے پاس جو آلات ہیں وہ ناکارہ ہیں اور اگر ادارے کے پاس جدید آلات ہوتے تو جناح اسپتال میں ہونے والا دھماکہ نہ ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ ان تمام آلات کی موجودگی میں سارا کام اللہ توکل ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہی ناکارہ آلات کے

 ذریعے عاشورا ئے امام حسین علیہ السلام کے موقع پر جلوس کو اسکین کر کے کلئیر کیا گیا تھا جبکہ واضح رہے کہ اسی سے زائد افراد کراچی میں ہونے والے دو ماہ کے اندر پانچ بم دھماکوں میں جام شہادت نوش کر چکے ہیں یہ بم دھماکے جن کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ہیں کہ تمام کے تمام نصب شدہ تھے ۔آٹھ،نو اور دس محرم کو یوم عاشور کے موقع پر جبکہ چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر نصب شدہ بم دھماکے ہوئے ۔کراچی میں ہونے والے ان بم دھماکوں نے پولیس،رینجرز،بم ڈسپوزل اسکواڈ اور حساس اداروں کی کارکردگی اور نااہلی کا ظاہر کر دیا ہے جبکہ حکومت بھی شہریوں کو دہشت گردوں سے تحفط دینے میں نکام نظر آ رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button