پاکستان

سانحہ عاشور کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، سلیم سیف اللہ- علامہ ساجد نقوی

pml-q-flag-150x150
مسلم لیگ ق ہم خیال کے رہ نما سلیم سیف اللہ نے کہا ہے کہ حکومت ناکام ہوگئی ہے اور اتحادی جماعت فوج اور رینجرز بلانے کی بات کررہی ہے ۔یہ بات مسلم لیگ ق ہم خیال کے رہ نما سلیم سیف اللہ نے شیعہ علما کونسل کے رہ نماؤں علامہ ساجد نقوی اور دیگر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ سلیم سیف اللہ نے سانحہ کراچی پر شیعہ علما کونسل کے رہ نماؤں سے یکجہتی اور سانحے پرافسوس کا اظہارکیا۔ سلیم سیف اللہ نے کہا کہ ایسی حرکت کوئی مسلمان نہیں کر سکتا منصوبے کے تحت ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کرکے دکانوں کو جلایا گیا حکومت ناکام ہوگئی ہے اور اتحادی جماعت فوج بلانے کی بات کررہی ہے ۔سلیم سیف اللہ نے تاجروں  سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقع کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے۔سلیم سیف اللہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے حق میں ہیں یہ جماعتی بنیاد پر اور ہونے چاہئیں۔ شیعہ علما کونسل کے رہ نما علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ سانحہ کراچی کی اعلی سطح کے عدالتی کمیشن سے تحقیقات کرائی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مساجد ، امام بارگاہ، بازار کچھ محفوظ نہیں ہے ، حکومت نے سانحہ کراچی نظر انداز  کیا تو اس کے نتائج منفی ہوں گے۔
علامہ ساجد نقوی نے حکومتی اداروں کی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ ویڈیو فوٹیج سے مجرم ثابت ہوجانے والے افراد کی کوئی حمایت کوئی نہیں کرے گا۔ پولیس معصوم لوگوں کو نہ پکڑے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button