پاکستان

کراچی دھماکا: فقہ جعفریہ کا تین روزہ سوگ کا اعلان

hassan

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے  نے کہا ہے کہ واقعہ ناقص حفاظتی انتظامات کی وجہ سے ہوا۔ انتظامیہ خود کش حملہ قرار دے کر بلا اپنے  سر سے ٹالنا چاہ رہی ہے 

 ۔سانحہ کراچی کے بعد شعیہ علماء کی مشترکہ پریس کانفرنس خراسان روڈ پر ہوئی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ آج پر امن ہڑتال ہوگی جبکہ تین روزہ سوگ کا بھی اعلان کیا گیا۔

علامہ حسن ظفر نقوی نے انکشاف کیا کہ دھماکہ میں بری طرح سے مسخ ہوجانے والی ایک میت کو خود کش حملہ آور قرار دینے کی کوشش کی گئی۔تاہم اس کی شناخت عزادار کی حیثیت سے ہوگئی ہے۔علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے جنازوں کو علیحدہ علیحدہ کرکے واقعے کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
 وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے آج سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔جناح اسپتال
 کراچی میں زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ زخمیوں کے حوصلے بلند ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کی مدد سے دہشت گردوں کا جلد پتہ لگا لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کچھ گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button