پاکستان

ڈیرہ اسماعیل خان میں جلوس عزاء پر پابندی فی الفور ختم نہ کی گئی تو ملت جعفریہ ملک بھر میں سراپا احتجاج ہو گی۔

pakistan-shiite-300x196

پاکستان بھر کے شیعہ علماء و شیعہ تنظیموں بشمول مجلس وحدت مسلمین پاکستان،جعفریہ الائنس پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائیزیشن پاکستان،مرکزی تنظیم عزاء پاکستان،مجلس ذاکرین امامیہ ،اور خطباء نے سرحد حکومت کی طرف سے ڈیراہ اسماعیل خان میں مجالس عزاء و جلوس ہائے عزاء پر پابندی اور جلوس ہائے عزاء کو روایتی راستوں سے جبراً ہٹانے اور شیعہ علماء و نوجوانوں کی گرفتاری کو انتہائی شرمناک فعل قراردیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوامکو تحفظ فراہم کرے نہ کہ سیکوریٹی کو

 بہانہ بنا کر مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزاء پر پابندی جیسے گھناؤنے فعل انجام دے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ناصرشیرازی نے شیعیت نیوز کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملت جعفریہ سرحد حکومت کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کرتی ہے کہ جس کے ذریعے ڈیرہ اسماعیل خان میں مجالس سید الشہداء امام حسین علیہ السلام اورجلوس ہائے عزاء پر پابندی اورجلوس ہائے عزاء کو روایتی راستوں سے جبراً تبدیلی کے لئے شیعہ عمائدین اور جوانوں کو ہراساں کیا جا رہاہے اور پابند سلا سل کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی آئینی اور قانونی ذمہ داری ہے کہ پاکستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرے ،ان کا کہنا تھا کہ اگر سرحدحکومت اپنے شرمناک فعل سے باز نہ آئی تو ملت جعفریہ ملک بھر میں سراپا احتجاج بن جائے گی۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے قائم مقام صدرمولانا حسین مسعودی نے کہا کہ سرحد حکومت نےڈیرہ اسماعیل خان میں مجالس عزاء اور جلوس عزاء پرپابندی لگا کر انتہائی شرمناک فعل سرانجام دیاہے جس کی تلافی ناممکن ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرحد حکومت شیعہ دشمنی کی مرتکب ہو رہی ہے جبکہ حکومت کو تمام بسنے والی قوموں کو برابر سمجھنا چاہئیے اور پاکستان میں بسنے والوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی آئینی ذمہ داری ہے جس سے حکومت کو انکار نہیں کرنا چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں عزاداری کے سلسلہ میں منعقدہونے والی مجالس اور جلوس ہائے عزاء کی سیکوریٹی سرحد حکومت کی ذمہ داری ہے لہذاٰ حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہئیں نہ کہ جلوس عزاء پر پابندی جیسے گھناؤنے اقدامات ۔ان کاکہنا تھا کہ ہم سرحد حکومت کی طرف سے لگائی ہوئی پابندی کو مسترد کرتے ہیں اور عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے کسی قسم کی پابندی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button