پاکستان

پاکستان میں امریکہ کے خلاف بڑھتی ہوئي نفرت


us-demo

اکستان میں امریکہ کے خلاف بےچینی بڑھتی جارہی ہے اور لوگ اب شدت سے امریکہ کے خلاف نفرت کا اظہارکرنے لگے ہيں۔ اتوار کو اسلام آباد میں امریکہ کے خلاف مظاہرے اس بات کا ثبوت ہیں ۔ یادرہے قبائلی علاقوں پرامریکہ کے ڈرون حملے اور بدنام زمانہ سکوریٹی کمپنی بلیک واٹر کی پاکستان مین موجودگي سے پاکستانی عوام شدید غم وغصہ کا شکارہیں۔ دوہزار ایک میں افغانستان پرامریکہ کے حملوں کےبعد پاکستان،  امریکہ کا ا تحادی بن گيا اور امریکی حکام نے پاکستان کو امریکہ کا غیر نیٹو اتحادی ہونے کا درجہ عطاکردیا۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ افغانستان میں امریکہ کی ناکامیاں بھی بڑھنے لگیں جس کے بعد امریکہ نے اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹہرانا شروع کیا اور پاکستان کے سیاس اور فوجی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ امریکہ نے اسی پالیسی کے تحت پاکستان کی سرزمیں میں حملے کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ۔ یہ فیصلہ سابق صدربش کی صدارات کے آخری دنوں میں کیا گياتھا۔ اس کے بعد امریکہ کے نئے صدر باراک اوباما نے رچرڈ ہالبروک کو پاکستان اور افغانستان کے لئے اپنا خصوصی ایلچی معین کرکے دہشتگردی کے خلاف نام نہاد جد وجہد میں حکومت پاکستان کی کارکردگي سے اپنی ناراضگي کا اظہارکیا۔پاکستان کے وزیرخارجہ کے مطابق اسی مسئلے کی بناپرپاکستان اور امریکہ کے درمیاں تعلقات میں شدید  کشیدگي آگئ ہے۔ کیونکہ پاکستان کی حکومت نے کہا ہےکہ امریکہ نے اس طرح یہ ثابت کردیاہےکہ وہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے تعاون کونظراندازکررہا ہے اسی کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکام نے امریکہ کے الزامات کو بے مسترد کیاہے ۔ پاکستان کی ناراضگي کو دورکرنے کے لئے امریکی صدرنے افغانستان کے  تعلق سے اپنی نئي پالیسیوں میں  پاکستان کو زیادہ کردار ادا کرنے کا موقع دیاہے لیکن اس کےساتھ ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقوں پر ڈروں حملے جاری ہیں اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ امریکہ نہ پاکستان کوکوئي اہمیت دیتاہے اور نہ ہی اس کے اقتدار اعلی اور ارضی سالمیت کی اسکی نظر مین کوئي وقعت ہے بلکہ وہ صرف اپنے اھداف حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے ۔ ان حقائق کی وجہ سے پاکستان کےعوام امریکہ سے نفرت کرنے لگے ہیں اور ان کی نفرت میں روز بروز اضافہ ہورہاہے ۔ پاکستان کے عوام  امریکی کمپنی بلیک واٹر کے پاکستان میں آنے پربھی شدید غصہ میں مبتلاہیں ۔ افغانستان اور عراق میں بلیک واٹر کے انسانیت سوز جرائم اور اس کے امریکی انٹلجنس ایجنسیوں کے آلہ کارہونے کے پیش نظرپاکستانی عوام شدید تشویش میں مبتلاہیں اور انہیں اپنے ملک کی سکورٹی کی طرف سے خدشات لاحق ہیں ۔ یادرہے جب سے بلیک واٹر کے کارندوں نے ارض  پاکستان پرقدم رکھےہیں پاکستان میں سکورٹی کی صورتحال میں کافی خرابی آئی ہے اور قتل و غارت کا بازار گرم  ہواہے اسی بناپر پاکستان کے عوام نے گذشتہ روز اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے کرکے پرزور مطالبہ کیا ہےکہ اسلام آباد حکومت بلیک واٹر کمپنی کے تعلق سے ٹھوس فیصلےکرے اور پاکستان کے امور میں امریکہ کی بے جا مداخلت کا بھی سد باب کرے۔

  20.12.2009

متعلقہ مضامین

Back to top button