پاکستان

پاکستان بھر میں مراسم عزاداری ئ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا آغاز ہو گیا۔


pak2

19.12.2009 پاکستان بھر میں مراسم عزاداری ئ سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہو گیا،ملک بھر کے تمام شہروں اور دیہاتوںمیں مجالس امام حسین علیہ السلام  اور عزاداری کا انعقاد شروع ہو گیا ہے،مراسم عزداری کے دوران ملک بھر میں علمائے کرام،ذاکرین عظام،خطباء،مرثیہ خواں،نوحہ خواں مجالس سے خطاب ،سوز خوانی اور نوحہ خوانی کریں گے۔کراچی میں مرکزی مجلس عزاء کا انعقاد نشتر پارک میں کیا گیا ہے جس سے مولانا تقی ہادی شاہ صاحب خطاب فرمایں گے۔جبکہ عزاداری سید الشہداء کے حوالے سے بیرون ممالک با لخصوص انڈیا سے علمائے کرام،خطباءعظام اور ذاکرین کی بڑی تعدادپاکستان پہنچ چکی ہے۔ جو کہ ملک کے مختلف شہروں میں مجالس عزاء سے خطاب کریں گے۔بیرون ممالک سے پہنچنے والے علما،خطباأاور ذاکرین کی محرم الحرام کی مناسبت سے پاکستان آمد اس بات کا ثبوت ہے کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نہ صرف مسلم امہ کی روحانی ضرورت ہے بلکہ امت مسلمہ میں اتحاد کا عملی نمونہ بھی ہے۔عزاداران سید الشہداء امام حسین علیہ السلام یکم تا ۱۰ محرم مراسم عزداری امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں ایک اندازے کے مطابق چھہ لاکھ سے زاءد مجالس عزاء کے پروگرام منعقد کرتے ہیں جبکہ ملک بھر میں پہلے عشرہ محرم الحرام کے دوران ڈیڑھ لاکھ سے زاءد جلوس ہاء عزاداری نکالے جاتے ہیں واضح رہے کہ یزیدیوں کی اولادوں کی جانب سے پیغام سید الشہداء  کو لاحق خطرات کے سبب حکومت پاکستان ،صوبای حکومتوں اور عزداران سید الشہداء نے سیکیو ریٹی کے از خود انتظامات کیے ہیں تا کہ یزیدیوں کی اسلام اور اہلبیت علیھم السلام کے چاہنے والوں کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔کیونکہ کانگریسی ایجنٹ امریکہ ،اسراییل اور ہندوستان کی ایماء پر ایک جانب تواپنے غیر اسلامی اقدامات کے سبب  اسلام کو بدنامی کا باعث بن رہے ہیں تو دوسری جانب مملکت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی عالمی سازشوں کا بھی حصہ بنے ہویے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button