مقبوضہ فلسطین

بہتر گھنٹے جنگ بندی کے بعد غزہ پر حملے شروع

israili tangصیہونی حکومت نے بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کے خاتمے کے بعد فورا غزہ پر حملے شروع کردئے جن میں ایک فلسطینی بچہ شہید ہوگيا۔ الاقصی چینل کی رپورٹ کے مطابق آج جمعے کو بہتر گھنٹے کی جنگ بندی کے اختتام پر صیہونی درندوں نے غزہ پر دوبارہ حملے شروع کردئے جس میں یک فلسطینی بچہ شہید اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ صیہونی طیاروں نے غزہ کے مشرق میں الزیتون علاقے پر بمباری کی جس میں دو گھر تباہ اور ایک فلسطینی زخمی ہوگیا۔ صیونی طیاروں نے غزہ کے شیخ عجلین علاقے پر بھی بمباری کی ہے جس میں ہونے والے نقصانات کی رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button