مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کو کرارا جواب، درجنوں سائیٹس ہیک

site hackنامعلوم ھیکرز نے غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملوں پر احتجاج کرتے ہوئے، صہیونی حکومت سے وابستہ درجنوں ویب سائٹوں کو ھیک کرلیا ہے۔ رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم ھیکرز نے غزہ میں انسانیت سوز مظالم پر احتجاج کرتے ہوئے صہیونی حکومت کی درجنوں ویب سائٹوں کو ھیک کرلیا ہے اور حتی اسرائیل کی بدنام زمانہ جاسوسی کی تنظیم موساد اور اسرائیلی فوج کی ویب سائٹوں پر بھی سائبر حملے کیئے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی وزارت قانون کی ویب سائٹ اور اسرائیل کی قومی تشہیراتی سائٹ بھی ھیکرز کے سائبر حملوں سے نہیں بچ سکی ہیں۔ ھیکرز نے صہیونی حکومت کی ویب سائٹوں کو ھیک کرتے ہوئے، اپنے پیغامات میں غزہ پھر حملے جاری رکھنے کی بابت خبردار کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نامعلوم ھیکرز نے اسرائیل کی کئی نہایت ہی اہم ویب سائٹوں کو ھیک کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button