مقبوضہ فلسطین

غزہ میں 72گھنٹے کے لئے جنگ پراتفاق کی ابتداء آج منگل سے ہوگا۔

ghaza69مصرمیں فرانسسی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت اورفلسطینیوں نے غزہ میں 72گھنٹوں کے لئے جنگ بندی پراتفاق کیا ہے جوغزہ ٹائم کے مطابق5بجے صبح منگل سے شروع ہوگا،ذرائع کاکہنا ہے کہ فلسطین کی مختلف جماعت کے افراد پرمشتمل ایک وفداتوارکے روزقاہرہ پہنچاجہاں غاصب اسرائیل نے اپنانمائندہ بھیجنے سے انکارکیا، تاہم آج فلسطینی میڈیا کے مطابق حماس نے مصرکی درخواست پر72گھنٹے تک غاصب اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کااعلان کیا ہےجسے بعدازاں مصر کی مداخلت پراسرائیل نے قبول کیاہے،اورقاہرہ میں اب مزید جنگ بندی کے شرائط کے حوالے سے تجاویزکاتبادلہ ہوگا،ذرائع نے مزیدکہا ہے اسرائیلی فوج آج صبح کے وقت سے ہی غزہ کی پٹی کوخالی کرکے وہاں سے سینکڑوں میٹر دورہٹ جائےگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button